Bharat Express DD Free Dish

International Day Against Drug Abuse: امت شاہ کا عالمی انسداد منشیات ڈے پر پیغام، کہا: نوجوانوں کو نشے سے بچانا حکومت کی اولین ذمہ داری

آئندہ تین برسوں کے دوران ان اقدامات کو مربوط اور مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق، منشیات کی تلفی کے لیے جاری خصوصی پندرہ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 2 لاکھ 9 ہزار 500 کلوگرام منشیات، جن کی مالیت تقریباً 6 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے،

نئی دہلی : عالمی انسداد منشیات کے دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنا حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت منشیات کے اسمگلنگ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ منشیات کے خلاف قومی مہم میں شامل تمام اہلکاروں اور کارکنوں کو عالمی انسدادمنشیات کے دن کی مبارک باد۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے منشیات کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلروں کے نیٹ ورکس کو بے رحمی سے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نشے سے متاثرہ افراد کو ہمدردی، علاج اور مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دن نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

اسی موقع پر جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ نارکو-کوارڈینیشن سینٹر (NCORD) کی دسویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے، جس میں منشیات پر قابو پانے کے لیے “ویژن ڈاکیومنٹ 2026-2029” جاری کیا جائے گا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کے زیر اہتمام ہونے والی اس میٹنگ میں 44 مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں اور منشیات سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 108 نمائندے ہائبرڈ انداز میں شریک ہوں گے۔حکومت کو امید ہے کہ اس اجلاس سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اختیار کی گئی ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ کو مزید تقویت ملے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق، مختلف مرکزی محکموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ۔

یہ ویژن ڈاکیومنٹ منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ فراہم کرے گا۔وزارت نے بتایا کہ اس منصوبے میں منشیات کی طلب میں کمی، سپلائی چین کو توڑنے، نقصانات کو کم کرنے، مصنوعی (Synthetic) منشیات، ڈارک نیٹ کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ، نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے، علاج اور بحالی مراکز کی رسائی بڑھانے جیسے اہم نکات شامل کیے گئے ہیں۔ آئندہ تین برسوں کے دوران ان اقدامات کو مربوط اور مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق، منشیات کی تلفی کے لیے جاری خصوصی پندرہ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 2 لاکھ 9 ہزار 500 کلوگرام منشیات، جن کی مالیت تقریباً 6 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے، قانون کے مطابق تلف کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہر سال 26 جون کو اقوام متحدہ کے تحت عالمی انسدادِ منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا اور غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read