Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Recalls Partition Horrors: وزیر داخلہ امت شاہ نے تقسیمِ ہند کی ہولناکیوں اور اس کے متاثرین کو کیا یاد، کانگریس کو ٹھہرایا تقسیم کا ذمہ دار

تقسیم ہند کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے انھیں خراج  بھی پیش کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

وزیر داخلہ امت شاہ نے تقسیمِ ہند کی ہولناکیوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ملک کی تقسیم اور اس کے اثرات پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’تقسیمِ ہند کی ہولناکیوں کو یاد کرنے کا دن ملک کی تقسیم کو یاد کرنے اور اس سانحے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کا دن ہے۔‘‘

امت شاہ نے تقسیم کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’اس دن کانگریس نے ملک کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مادر ہند کے غرور کو ٹھیس پہنچائی۔ تقسیم تشدد، استحصال اور مظالم کا باعث بنی اور کروڑوں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا۔ میں ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس دردناک واقعے میں متاثر ہوئے۔ ملک تقسیم کی اس تاریخ اور درد کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔‘‘ تقسیم ہند کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے انھیں خراج  بھی پیش کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے بھی اس موقع پر تقسیمِ ہند کے متاثرین کو یاد کیا اور ان کے درد پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی اس جرأت و ہمت کو بھی سراہا کہ انھوں نے اس ناقابلِ فراموش سانحے کے بعد بھی از سرِ نو زندگی شروع کی اور نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں 14 اگست ’’تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کا دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ ان لاکھوں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنھوں نے 1947 کی تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوائیں یا جبراً بے گھر کیے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق تقسیم ہند کے دوران دو کروڑ افراد متاثر ہوئے اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت پر مجبور ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read