Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah praises ITBP: آئی ٹی بی پی کی ٹیم نے ماؤنٹ مکالو سر کیا، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

انھوں نے ٹیم کی صلاحیت اور جذبے کی تعریف کی اور خاص طور پر مہم کے دوران ماحولیاتی ذمہ داری کو برقرار رکھنے کی ان کی کوششوں کو سراہا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو پر کامیاب چڑھائی کے لیے تعریف کی۔ انھوں نے ٹیم کی صلاحیت اور جذبے کی تعریف کی اور خاص طور پر مہم کے دوران ماحولیاتی ذمہ داری کو برقرار رکھنے کی ان کی کوششوں کو سراہا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ تصویریں شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا ’’آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کرنے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد۔ سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے پہاڑ کی چوٹی پر ترنگا لہرایا اور وزیر اعظم مودی جی کی ’سوچھ بھارت مہم‘ سے متاثر ہوکر صفائی مہم چلائی اور 150 کلو کچرا ہٹایا۔ میں ان کی ہمت اور عزم کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

آئی ٹی بی پی کا تاریخی کارنامہ

واضح رہے کہ 19 اپریل کو آئی ٹی بی پی کی ٹیم 8,485 میٹر چوٹی تک پہنچی، جس نے چوٹی کو فتح کرنے والی پہلی سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (CAPF) کے طور پر ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ یہ کارنامہ ماؤنٹ مکالو اور ماؤنٹ اناپورنا کے دوہری بین الاقوامی کوہ پیمائی مشن کا حصہ تھا، جو 21 مارچ کو نئی دہلی سے شروع کیا گیا تھا۔

اس مشن کے لیے ڈپٹی کمانڈنٹ انوپ کمار نیگی اور ڈپٹی کمانڈنٹ نیہاس سریش کی قیادت میں ٹیم کو چھ کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مکالو گروپ کے پانچ کوہ پیماؤں نے تقریباً 08:15 بجے کامیابی کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گئے۔ اس ٹیم میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ سنجے کمار، ہیڈ کانسٹیبل سونم ستوبدان، پردیپ پنوار، بہادر چند اور کانسٹیبل ومل کمار شامل تھے۔ دریں اثنا ’’ہمالیہ صاف کرو-گلیشیر بچا‘‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر ITBP نے چڑھائی کے دوران 150 کلو گرام غیر بایوڈیگریڈیبل کچرا اکٹھا کیا، جو فورس کے ماحولیاتی بہتری کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read