Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah pays tribute to Rabindranath Tagore: وزیر داخلہ امت شاہ نے رابندر ٹیگور کی 84 ویں برسی پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹیگور کو ہندوستان کے قومی ترانے کے تخلیق کار اور ہندوستانی فلسفے کے عالمی سفیر کے طور پر یاد کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی 84 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ثقافتی اور قومی بیداری میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹیگور کو ہندوستان کے قومی ترانے کے تخلیق کار اور ہندوستانی فلسفے کے عالمی سفیر کے طور پر یاد کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’عظیم ادیب، قومی ترانے کے تخلیق کار اور ہندوستانی فلسفے کے عالمی سفیر گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی پر بصد احترام خراج عقیدت۔ جدوجہد آزادی کے دوران ان کی لازوال تخلیقات نے قوم کو خود اعتمادی، ثقافتی شعور اور آزادی کے جذبے سے بھر کر ایک نئی راہ ہموار کی۔‘‘ امت شاہ نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے قیام میں ٹیگور کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہندوستانی تعلیمی اقدار کا نمائندہ تھا۔ واضح رہے کہ ٹیگور کی طرف سے 1921 میں وشوا بھارتی یونیورسٹی کا قیام ان کے مجموعی تعلیم اور قومی فخر کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ٹیگور کا وژن قوم کی تعمیر کے لیے کئی نسلوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

دریں اثنا مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی نوبل انعام یافتہ ادیب ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ثقافتی اقدار کی تشکیل میں ٹیگور کے مرکزی کردار کو یاد کیا۔ واضح رہے کہ ٹیگور 7 مئی 1861 کو پیدا ہوئے تھی اور ان کا انتقال 7 اگست 1941 کو 80 سال کی عمر میں ہوا۔ 1913 میں ٹیگور اپنے مجموعہ گیتانجلی کے لیے ادب کا نوبل انعام جیتنے والے پہلے غیر یورپی بنے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read