1857 کی جنگ آزادی کے ہیرو منگل پانڈے کی یومِ پیدائش پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو نئی نسل کے لیے ترغیب اور جذبے کا ذریعہ قرار دیا۔ امت شاہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں منگل پانڈے کی بہادری، حب الوطنی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ’’1857 کی جنگ کے ہیرو، منفرد جنگ جو اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار منگل پانڈے جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ منگل پانڈے جی نے اپنی بہادری کی چنگاری سے 1857 کی جنگ کو ایک بڑے شعلے میں بدل کر برطانوی راج کی بنیادیں ہلا دیں۔ ان کی قیادت میں بیرک پور چھاؤنی تحریک آزادی کا مرکز بن گئی اور پورے ملک میں آزادی کی لہر دوڑ گئی جس سے انگریزوں کی نیندیں اڑ گئیں۔‘‘
1857 के संग्राम के नायक, अद्वितीय योद्धा व राष्ट्रप्रेम की प्रेरणा मंगल पांडे जी को उनकी जयंती पर कोटि-कोटि नमन।
मंगल पांडे जी ने 1857 के संग्राम को अपने पराक्रम की चिंगारी से विशाल ज्वाला बनाकर अंग्रेजी हुकूमत की नींव हिला दी। उनके नेतृत्व में बैरकपुर छावनी आजादी के आन्दोलन का… pic.twitter.com/ZnRgxnizVE
— Amit Shah (@AmitShah) July 19, 2025
انھوں نے مزید لکھا کہ ’’ ملک کے ہر نوجوان کو عظیم آزادی پسند جنگ جو منگل پانڈے جی کی زندگی سے مادر وطن کے تئیں لگن کی تحریک لینی چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ منگل پانڈے کو 1857 کے غدر کا پہلا سپاہی اور تحریک آزادی کا ابتدائی ستون تصور کیا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں 29 مارچ 1857 کو بیرک پور چھاؤنی میں انگریز فوجی افسران کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا تھا۔ یہ واقعہ وہ چنگاری ثابت ہوا جس نے برصغیر میں انگریزوں کے خلاف عوامی بغاوت کی ایک زبردست لہر پیدا کی۔
تاریخی شواہد کے مطابق منگل پانڈے نے برطانوی راج کی پالیسیوں، خاص طور پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی۔ کارتوسوں میں گائے اور سور کی چربی کے استعمال کے خلاف ان کی مزاحمت نے فوج میں موجود دیگر سپاہیوں کو بھی بغاوت پر اکسایا۔ منگل پانڈے کو 8 اپریل 1857 کو پھانسی دے دی گئی، لیکن ان کی شہادت رائیگاں نہ گئی۔ اس کے بعد بھارت بھر میں بغاوت پھوٹ پڑی، جو بعد میں ’’1857 کی جنگِ آزادی‘‘ کے نام سے تاریخ میں امر ہو گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



