مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جگد گرو آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔ ’ایکس‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا ’’محترم جگد گرو آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد، جنھوں نے ہندوستانی سناتن روایت کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’’بچپن سے ہی بے پناہ دانشمندی اور تجسس سے مالا مال آدی شنکراچاریہ نے ادویت ویدانت کے فلسفے کو آگے بڑھا کر ہندوستان کے فلسفیانہ ورثے کو تقویت بخشی۔ اپنی مختصر عمر کے باوجود انھوں نے ملک کے چاروں کونوں میں چار مٹھ قائم کیے اور ان کی زندگی آج بھی سب کو روشنی دکھاتی ہے۔ ہندوستانی ثقافت کے ایک منفرد محافظ اور روحانی اتحاد کے پیامبر کے طور پر جگد گرو ہمیشہ ہمارے شاندار ورثے کی حفاظت کے راستے کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔‘‘
भारतीय सनातन परंपरा को एकसूत्र में पिरोने में महत्त्वपूर्ण भूमिका निभाने वाले परम पूज्य जगद्गुरु आदि शंकराचार्य जी की जयंती की अनंत शुभकामनाएँ।
बाल्यावस्था से ही विद्वता और जिज्ञासा के धनी आदि शंकराचार्य जी ने अद्वैत वेदांत का दर्शन देकर भारतीय ज्ञान परंपरा को और भी समृद्ध… pic.twitter.com/BnU1EKdVyB
— Amit Shah (@AmitShah) May 2, 2025
جگد گرو آدی شنکراچاریہ کون تھے؟
واضح رہے کہ جگد گرو آدی شنکراچاریہ ہندوستانی فلسفہ کی ایک بلند پایہ شخصیت ہیں، جنھوں نے سناتن روایت کے متنوع دھاگوں کو ایک ساتھ باندھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنی گہری تعلیمات اور اصلاحی وژن کے لیے جانے جاتے ہیں اور انھوں نے اہم ثقافتی تبدیلی کے دوران ہندو فلسفے کو یکجا اور زندہ کیا۔ نہایت کم عمری سے ہی ان کی ذہانت نے لوگوں کو متاثر کیا اور انھوں نے پورے ہندوستان کا سفر کرتے ہوئے سرینگری (جنوبی)، دوارکا (مغرب)، پوری (مشرق) اور جیوتیرمٹھ (شمال) میں چار ممتاز مٹھ قائم کیے اور روحانی تعلیم اور اتحاد کے لیے ایک دیرپا کارنامہ انجام دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


