Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah pays tribute on Vijay Diwas: وزیر داخلہ امت شاہ نے وجے دیوس کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں پیش کی  خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ظلم و ناانصافی کے خلاف ایک مضبوط ڈھال بن کر سامنے آئی اور دنیا بھر میں انسانیت کے تحفظ کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔ اس فتح نے عالمی سطح پر بھارتی مسلح افواج کی طاقت اور وقار کو منوایا۔

نئی دہلی۔ بھارت کی عسکری تاریخ میں 16 دسمبر کا دن سنہری حروف میں درج ہے۔ اسی روز 1971 میں بھارتی مسلح افواج نے اپنی جرأت، نظم و ضبط اور شاندار عسکری حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی جس نے نہ صرف جنگ کا رخ موڑ دیا بلکہ تاریخ کی سمت بھی بدل دی۔ وجے دیوس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔امت شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 1971 میں آج ہی کے دن بھارتی سکیورٹی فورسز نے ناقابل تسخیرحوصلے اور درست حکمت عملی کے بل پر پاکستانی فوج کو شکست دی اور اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح بھارتی افواج کی بے مثال عسکری صلاحیت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ظلم و ناانصافی کے خلاف ایک مضبوط ڈھال بن کر سامنے آئی اور دنیا بھر میں انسانیت کے تحفظ کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔ اس فتح نے عالمی سطح پر بھارتی مسلح افواج کی طاقت اور وقار کو منوایا۔ امت شاہ نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ وجے دیوس کے موقع پر وہ ان تمام بہادر شہیدوں کونمن  پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے جنگ میں ملک کے لیے اپنی جانوں کا اعلیٰ ترین نذرانہ پیش کیا۔وجے دیوس ہر سال 16 دسمبر کو پورے ملک میں فخر اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1971 کی اس تاریخی جنگ کی یاد دلاتا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کو فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی اور بنگلہ دیش ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا۔ اس جنگ نے بھارتی فوج کی جرأت، نظم و ضبط اور حکمت عملی کو پوری دنیا کے سامنے ثابت کر دیا۔

وجے دیوس صرف ایک فوجی کامیابی کا جشن نہیں، بلکہ ان جانباز سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں شہیدوں کی یادگاروں پر تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور مختلف عسکری پروگراموں کے ذریعے ان کے بہادری کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ یہ دن قومی یکجہتی، عزم اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read