نئی دہلی: ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ نے عظیم مجاہد آزادی اور ’لوک مانیہ‘ کے نام سے معروف بال گنگا دھر تلک کی جینتی پر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تلک ان ابتدائی انقلابی رہنماؤں اور قومی ہیروز میں شامل تھے جنہوں نے ملک کے نوجوانوں کو متحد کرکے ان میں آزادی کی شمع روشن کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے لوک مانیہ تلک کے اس تاریخی نعرے کو یاد کیا جس نے آزادی کی تحریک کو نئی سمت دی تھی۔ انہوں نے لکھا، ’’لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک آزادی کی تحریک کے ان سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کو منظم اور متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زبان، سودیشی اور اپنی ثقافت کے لیے بھی زندگی بھر جدوجہد کی۔‘‘ امت شاہ نے مزید کہا ’’سوراج میرا پیدائشی حق ہے اور میں اسے لے کر رہوں گا‘‘ ان کے اس نعرے نے پورے ملک کے شعور کو جھنجھوڑ کر آزادی کے جذبے کو عوام تک پہنچایا۔ گنیش اتسو اور چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی جیسے پروگراموں کے ذریعے انہوں نے قومی بیداری کا بے مثال کام کیا۔ ان کی لازوال تصنیف ’گیتا رہسیہ‘ آج بھی ہمیں فرض کی راہ پر ثابت قدم رہنے کی تحریک دیتی ہے۔ عوامی خدمت اور قومی وفاداری کی علامت تلک مہاراج کی جینتی پر انہیں کروڑوں سلام۔
लोकमान्य बाल गंगाधर तिलक जी स्वाधीनता संग्राम के उन अग्रणी नायकों में थे, जिन्होंने आज़ादी के आंदोलन में युवाओं को संगठित और प्रेरित करने के साथ-साथ स्वभाषा, स्वदेशी और स्वसंस्कृति के लिए भी आजीवन संघर्ष किया।
“स्वराज मेरा जन्मसिद्ध अधिकार है और मैं इसे लेकर रहूँगा” उनके इस… pic.twitter.com/ZX0GZ9BTdd
— Amit Shah (@AmitShah) July 23, 2026
’کیسری‘ اور ’مراٹھا‘ کے ذریعے عوامی بیداری پھیلائی
23 جولائی 1856 کو پیدا ہونے والے بال گنگا دھر تلک ہندوستان کی تحریکِ آزادی کے ان اولین رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے مکمل سوراج کا مطالبہ بلند کیا۔ برطانوی حکومت نے انہیں ’ہندوستانی بے اطمینانی کا بانی‘ قرار دیا، جبکہ ہندوستانی عوام نے محبت اور احترام سے انہیں ’لوک مانیہ‘ کا خطاب دیا۔ پیشے کے اعتبار سے استاد اور صحافی رہنے والے بال گنگا دھر تلک نے برطانوی حکومت کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے ’کیسری‘ اور ’مراٹھا‘ جیسے اخبارات جاری کیے۔ ان کا ماننا تھا کہ جب تک ملک کے باشندے اپنی ثقافت، تعلیم اور زبان سے جڑے نہیں ہوں گے، اس وقت تک حقیقی آزادی ممکن نہیں ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
