Bharat Express DD Free Dish

Indian Freedom Struggle

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیام جی کرشن ورما نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو آزادی کی تحریک سے جوڑنے اور انہیں ملک کی آزادی کے لیے تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے عظیم انقلابی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صرف 18 برس کی عمر میں ان کی قربانی اور بے مثال حوصلہ نوجوانوں کو ہمیشہ حب الوطنی اور ملک کی خدمت کی ترغیب دیتا رہے گا۔ 11 اگست کو خودی رام بوس کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

تحریک کے دوران مہاتما گاندھی نے عدم تشدد کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر احتجاج کی قیادت کی اور ہندوستان سے برطانوی حکومت کے منظم انخلا کا مطالبہ کیا۔ اپنی تقاریر کے ذریعے گاندھی نے عوام کو متاثر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر وہ ہندوستانی جو آزادی چاہتا ہے اور اس کے لیے جدوجہد کرتا ہے، اسے خود اپنی رہنمائی کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم تاریخی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث بنی رہے گی۔

27 فروری 1931 کو الہ آباد کے الفریڈ پارک میں جب وہ برطانوی فوج سے گھر گئے تو انہوں نے آخری گولی سے خود کو شہید کر لیا، لیکن زندگی بھر برطانوی حکومت کے ہاتھوں گرفتار نہیں ہوئے۔ ان کی قربانی، خودداری اور حب الوطنی آج بھی ہندوستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک لازوال مثال ہے۔

پیشے کے اعتبار سے استاد اور صحافی رہنے والے بال گنگا دھر تلک نے برطانوی حکومت کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے ’کیسری‘ اور ’مراٹھا‘ جیسے اخبارات جاری کیے۔ ان کا ماننا تھا کہ جب تک ملک کے باشندے اپنی ثقافت، تعلیم اور زبان سے جڑے نہیں ہوں گے، اس وقت تک حقیقی آزادی ممکن نہیں ہوگی۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما کے طور پر انہوں نے قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا اور نسلوں کو سماجی خدمت کے لیے تحریک دی۔ ہماری ثقافت کو مقبول بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر کے احساس کو تقویت دی۔

وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بے شمار نوجوان بھارتیوں کو ملک کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا عزم نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ مرکزی وزیر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی چندرشیکھر کی قربان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔