مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو تمل ناڈو کے مدورائی میں مشہور میناکشی امّاں مندر میں پوجا کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا ’’خوش قسمت ہوں کہ آج مدورائی کے مشہور میناکشی امّاں مندر میں پوجا کی۔ قوم کی مسلسل ترقی اور ہمارے شہریوں کی بھلائی کے لیے ماں کا آشیرواد مانگا ہے‘‘۔
Fortunate to have offered puja at the iconic Meenakshi Amman Temple in Madurai today. Prayed, seeking the blessings of the Maa for the continued progress of the nation and well-being of our citizens. pic.twitter.com/Zgv5CQEUvc
— Amit Shah (@AmitShah) June 8, 2025
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کی دیر شام کو تمل ناڈو کے مدورائی پہنچے ہیں۔ ریاستی بی جے پی قیادت بشمول بی جے پی لیڈر تملائی سوندرراجن، بی جے پی تمل ناڈو کے صدر نینر ناگیندرن نے ان کا استقبال کیا۔ دریں اثنا گزشتہ 11 سالوں میں خواتین کی زیرقیادت ترقی کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے این ڈی اے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بااختیار خواتین ہی ’آتم نربھر بھارت‘ (خود انحصار ہندوستان) کی بنیاد ہیں۔
’’ناری شکتی‘‘ کے لیے حکومت کے عزم کا کیا اعادہ
ایک الگ پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’بااختیار خواتین خود انحصار ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ مودی حکومت کے لیے ماں اور مادر وطن سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔ ناری شکتی کے گیارہ سالوں میں مودی حکومت نے خواتین کو خود انحصار بنا کر ان کے حوصلے کو ایک نیا فروغ دیا ہے۔ ‘‘ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حکومتی اقدامات کا مقصد ملک کی ’’ناری شکتی‘‘ کو بااختیار بنانا ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت کے گیارہ سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم مودی اور دیگر سینئر پارٹی لیڈران اس دوران مختلف شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ آج جہاں ناری شکتی کی بات ہو رہی ہے، وہیں کل وزیر اعظم مودی نے کسانوں کے لیے حکومت کی خدمات پر روشنی ڈالی تھی۔ دریں انوپریہ پٹیل نے گزشتہ گیارہ برسوں میں صحت کے شعبے میں حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




