مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 2047 تک ہندوستان کو ایک عالمی لیڈر بنانے کا عہد کریں، جب ہندوستان کی آزادی کے سو سال مکمل ہوں گے۔ اس دوران انھوں نے قوم کے مستقبل کو اس کے قابل فخر ماضی سے جوڑتے ہوئے قبائلی آئیکن گووند گرو کو خراج تحسین پیش کیا اور انھیں برطانوی حکمرانی کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کا سہرا دیا۔
گجرات کے پنچ محل ضلع میں ایک ترقیاتی پروگرام کے دوران خراب موسم کی وجہ سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گووند گرو کے وژن کو ’’وکست بھارت‘‘ کی تعمیر کے مشن کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر شری گووند گرو یونیورسٹی میں 125 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا آغاز بھی ہوا۔ امت شاہ ذاتی طور پر اس کا سنگِ بنیاد رکھنے والے تھے تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ پنڈال تک نہیں پہنچ سکے اور انھوں نے عوام سے ورچوئلی خطاب کیا۔
منگھڑھ بغاوت کو کیا یاد
امت شاہ نے برطانوی دور حکومت میں قبائلی رہنما گووند گرو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نوآبادیاتی دور میں لوگوں کے ضمیر کو جگایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے ایک بہادر ہیرو تھے‘‘۔ وزیر داخلہ نے اس دوران منگھڑھ کی بغاوت کو بھی یاد کیا، جہاں جہاں 1,512 قبائلی مرد اور خواتین برطانوی افواج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، ایک ایسا واقعہ جس نے منگھڑھ کو ہندوستان کی آزادی کی تاریخ میں ایک سنگ میل بنا دیا۔
انھوں نے گودھرا کے قریب ونزول میں شری گووند گرو یونیورسٹی کے قیام کی ستائش کی جو کہ وزیر اعلیٰ گجرات کے طور پر اپنے دور میں وزیر اعظم مودی کے خواب کی تعبیر ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ’’نریندر بھائی نے گووند گرو کے لیے وقف ایک یونیورسٹی اور یادگار کا تصور کیا تھا جو ملک بھر کے قبائلی برادریوں کو متاثر کرے گا۔‘‘
نوجوانوں سے کی خاص اپیل
قبائلیوں کی تاریخ کے احترام کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی نے گووند گرو کی میراث کو آگے بڑھایا ہے اور وہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ انھوں نے قوم کے نوجوانوں کو اس مقصد کے لیے خود کو وقف کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہم آزادی کے 100 سال کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کو دنیا بھر میں ہر میدان میں نمبر ون بنانے کا عزم کریں۔ یہی ہمارے ہیروز کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

