مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کیرالا کے ضلع ایرناکلم کے شہر کوچی میں بی جے پی کی ریاستی قیادت کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر کیرالا بی جے پی کے صدر آر چندر شیکھر اور دیگر سینیئر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ یہ اجلاس ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے دورۂ کیرالا اور تمل ناڈو کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کوچی میں میڈیا کانکلیو میں شرکت کے بعد پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ تمل ناڈو کے شہر تروناولی میں بی جے پی کے بوتھ لیول کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی لیڈرانوپ انتھونی جوزف نے بتایا کہ امت شاہ نے گزشتہ ماہ بھی کیرالا کا دورہ کیا تھا اور وارڈ سطح کے کارکنان سے ملاقات کی تھی۔ اب وہ ضلعی سے ریاستی سطح تک کے کارکنوں سے براہِ راست گفتگو کر رہے ہیں تاکہ پارٹی کی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔ تمل ناڈو میں امت شاہ کے دورے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تروناولی کے پولیس کمشنر سنتوش ہڈیمانی کی قیادت میں شہر، ہیلی پیڈ، پولیس گراؤنڈ اور اجلاس کے مقام پر سیکیورٹی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
بی جے پی کے قومی شریک انچارج پی سدھاکر ریڈی نے کہا کہ امت شاہ ’’ابھینو سردار پٹیل‘‘ ہیں اور وہ بوتھ سطح کی مہم کے لیے کارکنوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست کے پانچ پارلیمانی اور 28 اسمبلی حلقے منتخب کیے گئے ہیں، جہاں 45,000 سے زائد کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے سات علاقائی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بوتھ سطح کی تنظیم کو فعال کیا جا سکے اور مرکز کی اسکیموں کو عوام تک پہنچایا جا سکے، ساتھ ہی ڈی ایم کے-کانگریس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

