Bharat Express DD Free Dish

All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا قہر جاری، دیش کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

اس شدید گرمی کے درمیان ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق 26 اپریل کے بعد ایک نیا مغربی سلسلہ (ویسٹرن ڈسٹربینس) فعال ہوگا، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

نئی دہلی: ملک بھر میں اس وقت شدید گرمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شمالی اور وسطی ہندوستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور لوگ شدید لو کا سامنا کر رہے ہیں۔ دہلی-این سی آر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پارہ 43 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر چکا ہے، جب کہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی کا قہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی سمت سے آنے والی گرم اور خشک ہواؤں نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں ایئر کوالٹی انڈیکس بھی 226 سے اوپر جا چکا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ سطح ہے۔ کچھ علاقوں میں یہ 300 کے قریب پہنچ گیا ہے، جس سے لوگوں کو گرمی کے ساتھ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اس شدید گرمی کے درمیان ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق 26 اپریل کے بعد ایک نیا مغربی سلسلہ (ویسٹرن ڈسٹربینس) فعال ہوگا، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر دہلی-این سی آر میں اتوار کے بعد موسم میں تبدیلی محسوس کی جا سکتی ہے۔ریاست اترپردیش میں بھی حالات نہایت خراب ہیں۔ لکھنؤ میں درجہ حرارت 42.5 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ ریاست کے 45 اضلاع میں لو کا الرٹ جاری ہے۔ شدید گرمی کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت نے اسکولوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دوپہر کے وقت سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور بچوں کے لیے او آر ایس (ORS) کی دستیابی لازمی قرار دی ہے۔

اسی طرح مدھیہ پردیش میں بھی گرمی نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کھجوراہو اور نوگاؤں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ گوالیار اور اجین بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، تاہم مہینے کے آخر تک ہلکی بارش اور تیز ہواؤں سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔دوسری جانب جھارکھنڈکے لوگوں کے لیے قدرے سکون کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے 25 سے 30 اپریل کے درمیان کئی علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رانچی اور جمشیدپور سمیت متعدد اضلاع میں بادلوں کی آمد شروع ہو چکی ہے اور ’اورنج‘ و ’ییلو‘ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس شدید گرمی میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہنیں اور دوپہر 12 سے 4 بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read