Bharat Express DD Free Dish

Ali Murtaza appeals to PM Modi: سعودی عرب میں پھنسے میرٹھ کے علی مرتضیٰ نے پی ایم مودی سے کی بچانے کی اپیل، ویڈیو میں کہا-’دہشت گرد میرے پیچھے۔۔۔۔۔‘

عمرہ پر گئے میرٹھ کے علی مرتضیٰ نے ایک ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں اور مبینہ طور پر انہیں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا- میرا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے، اب میری جان کو خطرہ ہے۔

اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے قصبہ کٹھور کے رہنے والے علی مرتضی اس وقت سنگین حالات میں سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ عمرہ کے لیے گئے ہوئے علی نے ایک ویڈیو جاری کرکے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے جس میں اس نے خود پر دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کا الزام لگایا ہے۔ علی مرتضیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کی ہندوستان واپسی کا بندوبست کریں۔

26 مارچ کو عمرہ کے لیے گئے، ایجنٹ نے پاسپورٹ ضبط کر لیا

علی مرتضیٰ، عبداللہ ٹور اینڈ ٹریول کے ذریعے 26 مارچ کو عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ شروع میں وہ اپنے گھر والوں سے رابطے میں تھے لیکن 2 اپریل کے بعد ان کی بات چیت میں تبدیلی آنے لگی ساتھ بات کرنے کے وقت میں بھی فرق دکھنے لگا۔ 4 اپریل کو انہوں نے اپنی اہلیہ رخسار سے آخری بار بات کی جس میں انہوں نے خود کو پریشان بتایا اور کہا کہ وہ ان سے بعد میں بات کریں گے۔ اس کے بعد انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ بات نہیں کر سکتے۔

ویڈیو میں دہشت گرد تنظیم میں زبردستی شمولیت کا لگایا الزام

ہفتے کے روز علی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انھوں نے کہا کہ ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے اور انھیں بیان دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس پر ایک دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، اور اس کی جان کو خطرہ ہے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔

بیوی نے مودی سرکار سے کی اپیل

علی کی اہلیہ رخسار نے بتایا کہ انہیں فیس بک ویڈیو سے ساری صورتحال کی معلومات ملی۔ انہوں نے بتایا کہ علی پیشے کے اعتبار سے پراپرٹی ڈیلر ہیں اور خالصتاً مذہبی مقصد کے لیے عمرہ پر گئے تھے۔ رخسار نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس کے شوہر کی حفاظت کو یقینی بنائے اور اسے بحفاظت بھارت واپس لائے۔

معاملے پر سیاسی ہلچل، ڈمپل یادو کے ساتھ تصویر وائرل

علی کے فیس بک اکاؤنٹ پر سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے ساتھ ایک تصویر بھی دیکھی گئی، جس سے پورے واقعے میں سیاسی رنگ بھی شامل ہوگیا ہے ۔ کچھ لوگوں نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کر سکتی ہے کارروائی

اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی اپیل کے بعد مرکزی حکومت اور وزارت خارجہ سے اس معاملے میں مداخلت کی توقع ہے۔ اگر حکومت مداخلت کرتی ہے تو علی کی واپسی ہو سکتی ہے اور اس واقعے کی مکمل صورتحال واضح ہوجائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read