Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Meets Akie Abe: شوہر شنزو آبے کی یاد میں جذباتی ہوئیں اکی آبے، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آنکھوں سے چھلکے آنسو

ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اکی آبے سے ملاقات کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ اکی آبے کے طویل وابستگی کی بھی ستائش کی۔ مودی نے شنزو آبے کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوراندیش لیڈر تھے اور بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جاپان کے سابق وزیر اعظم اور آنجہانی لیڈر شنزو آبے کی اہلیہ اکی آبے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات محض ایک رسمی ملاقات تک محدود نہیں رہی، بلکہ اس دوران بھارت اور جاپان کے دیرینہ تعلقات کے ساتھ شنزو آبے کی بھارت سے وابستہ یادوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اکی آبے سے ملاقات کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ اکی آبے کے طویل وابستگی کی بھی ستائش کی۔ مودی نے شنزو آبے کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوراندیش لیڈر تھے اور بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا۔ وزیر اعظم نے وارانسی میں شروع کیے گئے ’آبے میموریل کوریڈور‘ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو رودراکشی کنونشن سینٹر میں اس کوریڈور کا افتتاح شنزو آبے کی بھارت اور جاپان کی دوستی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موزوں طریقہ ہے۔

پی ایم مودی سے ملاقات کے دوران جذباتی ہوئیں اکی آبے

پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد اکی آبے نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران جس اپنائیت کا احساس ہوا، اس نے انہیں جذباتی کر دیا اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اکی آبے نے کہا کہ وہ بھارت اور جاپان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کے شوہر شِنزو آبے بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ہوں۔

وارانسی میں شنزو آبے کی یاد میں قائم کیا گیا میموریل کوریڈور

بدھ، 7 اکتوبر کو وارانسی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اکی آبے کی موجودگی میں ’آبے میموریل کوریڈور‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی نے اسے اتر پردیش کی 25 کروڑ عوام، وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے تقریباً 140 کروڑ عوام کی جانب سے شنزو آبے کو خراج عقیدت قرار دیا۔ اس کوریڈور کا تعلق شنزو آبے کے وارانسی دورے سے بھی ہے۔ سال 2015 میں بھارت کے دورے کے دوران شنزو آبے وارانسی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ گنگا آرتی میں بھی شرکت کی تھی۔ کاشی کا یہ دورہ بھارت-جاپان تعلقات کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دورے کے دوران جاپان کی جانب سے وارانسی کو رودراکشی کنونشن سینٹر کا تحفہ دیا گیا تھا۔ آج یہی مرکز شنزو آبے کے بھارت دورے اور دونوں ملکوں کی دوستی سے وابستہ یادوں کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read