اسدالدین اویسی نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر بڑا سوال اٹھایا ہے۔ (فائل فوٹو)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ آئین کے تحت عزت اوروقاربنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ اویسی نے یہ بات ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹرمیں ایک مسجد پرحملہ اورمغربی بنگال میں بی جے پی لیڈرشوبھندو ادھیکاری کے ریمارکس پر کہی۔
قابل ذکرہے کہ مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندو ادھیکاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگربنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے مسلم اراکین اسمبلی کومغربی بنگال اسمبلی سے باہر نکال کرسڑکوں پر پھینک دیا جائے گا۔ شوبھیندو ادھیکاری یہیں نہیں رکے، بلکہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کہتے رہے۔
وزیراعلیٰ یوگی کے بیان پر اٹھایا سوال
اسدالدین اویسی نے اترپردیش کے بی جے پی کے ایک لیڈر کے تبصرہ کا بھی ذکرکیا، جس نے مشورہ دیا تھا کہ ہولی کے دوران خود کو بچانے کے لئے مسلم مردوں کو ترپال سے بنے حجاب پہننا چاہئے۔ ہولی کے موقع پر جمعہ کوگھرپرہی نماز ادا کرنے سے متعلق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تبصرہ کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے آئین کے آرٹیکل-25 کا حوالہ دیا، جو مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے۔
مذہبی رہنماؤں سے ہمیں سیکھنا ہے: اویسی
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ مذہب کے بارے میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ سے نہیں بلکہ مذہبی رہنماؤں سے سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ جمعہ کی نماز گھرپر بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ کیا مجھے ان سے مذہب کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟ یہاں مذہب کی آزادی ہے۔ ہم مسجد جائیں گے۔ کیونکہ ہمیں مذہبی آزادی کا اختیار ہے۔ آئین کا آرٹیکل-25 مجھے اس کی اجازت دیتا ہے۔ میں اپنا مذہب آپ سے نہیں سیکھوں گا۔
پاکستان بھاگ جانے کا متبادل
وزیراعلیٰ یوگی نے حال ہی میں میڈیا کوخطاب کرتے ہوئے ہولی کے مد نظرجمعہ کی نمازدوپہر2 بجے کے بعد کرنے کا فیصلہ لینے کے لئے مذہبی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔ اویسی نے 1947 کی تقسیم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بھاگ جانے کا متبادل اپنایا، انہیں ڈرپوک سمجھا گیا، جبکہ جو یہیں رہ گئے، انہوں نے ہندوستان کو اپنا مادروطن مانا اورآگے بھی ایسا ہی مانتے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
