Bharat Express DD Free Dish

AIADMK Three rebel MLA’s resign: اے آئی اے ڈی ایم کے کے 3 باغی اراکین اسمبلی نے دیا استعفیٰ، ٹی وی کے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں

اے آئی اے ڈی ایم کے کے کئی اراکین اسمبلی باغی ہوئے تھے اوروجے کے حق میں ووٹ کیا تھا۔ ان میں سے تین اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ تین اراکین اسمبلی ضمنی الیکشن میں ٹی وی کے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں۔

تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے تین باغی اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسمبلی اسپیکرپربھاکرنے تینوں کے استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ اب ضمنی الیکشن کے لئے 4 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ وجے نے ایک سیٹ چھوڑی ہے کیونکہ انہوں نے دواسمبلی حلقوں سے الیکشن جیتا تھا۔ اس دوران تین دیگراراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مدوراناندگام سے ایم ایل اے مارگادم کماراویل، پیرندورائی سے ایم ایل اے جے کماراورداراپورم سے ایم ایل اے ستیا بھاما نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والے تین ایم ایل اے میں سے دو خواتین ہیں۔

قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ یہ تینوں لیڈران ٹی وی کے کے ٹکٹ پرضمنی الیکشن لڑسکتے ہیں۔ باغی اراکین اسمبلی نے وزیرآدھو ارجن سے بھی ملاقات کی۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ تینوں لیڈران ان 25 اراکین اسمبلی میں شامل ہیں، جنہوں نے اسمبلی میں فلورٹسٹ کے دوران ٹی وی کے کی حمایت میں ووٹنگ کی تھی۔

اے آئی اے ڈی ایم میں بڑی بغاوت

اے آئی اے ڈی ایم کے کے اندرجاری بغاوت کی قیادت ایس پی ویلومنی اورسی وی شنموگم کررہے ہیں، جنہوں نے ایڈپاڈی کے پالانی سوامی کی قیادت پرسوال اٹھائے ہیں۔ ویلومنی اورشنموگم چاہتے ہیں کہ پلانی سوامی پارٹی کے اندرنئی قیادت کی راہ ہموارکرنے کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ یہ 2026 کے تمل ناڈواسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کرشنگ شکست کے بعد آیا ہے، جہاں اس نے صرف 47 سیٹیں جیتی تھیں۔

آسان ہوگی وجے کی راہ

واضح رہے کہ 2026 کے تمل ناڈواسمبلی انتخابات میں 234 اسمبلی سیٹیں ہیں، وجے کی ٹی وی کے سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری، لیکن واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔ وجے کی پارٹی نے 108 سیٹیں حاصل کیں، لیکن وہ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔ اس سے ان کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہوکر107 ہوگئی۔ اس کے بعد انہوں نے 5 کانگریس ایم ایل اے، 2 وی سی کے ایم ایل اے، دوآئی یوایم ایل ایم ایل اے، 2 سی پی آئی ایم ایل اے اور2 سی پی آئی (ایم) ایم ایل اے کی حمایت سے حکومت بنائی۔ وجے کوکل 120 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم ایوان میں فلورٹیسٹ کے دوران اے آئی اے ڈی ایم کے کے 25 اراکین اسمبلی نے بھی ان کی حمایت کی۔ اگریہ ایم ایل اے ان کی پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں اورضمنی انتخابات جیت جاتے ہیں تووجے کی حکومت مضبوط ہوجائے گی اوران پراتحادیوں کا دباؤ کم ہوجائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read