Bharat Express DD Free Dish

AI Impact Summit: کون ہیں اے آئی سمٹ میں مظاہرہ کرنے والے نرسِمہ یادو، راہل گاندھی کے ساتھ پیدل مارچ کی تصویر وائرل

دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ میں کچھ یوتھ کانگریس کارکنوں نے احتجاج کیا، جس میں الزام ہے کہ نرسِمہ یادو نے مظاہرے کے دوران کپڑے اتار کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں جاری ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ’ کے دوران ہنگامے کے بعد ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر یوتھ کانگریس کے کارکن نرسِمہ یادو کی ہے، جو راہل گاندھی کے ساتھ پیدل مارچ میں نظر آئے تھے۔ بی جے پی کی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نرسِمہ یادو اے آئی سمٹ میں کپڑے اتار کر مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں اور ان کی راہل گاندھی کے ساتھ تصویر بھی موجود ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا،’’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خلل اتفاقی نہیں بلکہ منصوبہ بند تھا۔ بین الاقوامی سطح پر اس طرح کے اقدامات صرف بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس پلیٹ فارم کو کمزور کرتے ہیں جو ملک کی تکنیکی قیادت کی صلاحیت کو دکھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔‘‘

امت مالویہ  نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں، لیکن دنیا کے سامنے بھارت کو شرمندہ کرنا جمہوریت کا حصہ نہیں ہے۔

بی جے پی کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے بھی تصویر شیئر کی اور ‘X’ پر پوسٹ کیا: ’’راہل گاندھی کے ساتھ نظر آنے والے نرسِمہ یادو نے اے آئی سمٹ میں کپڑے اتار کر احتجاج کیا۔ راہل گاندھی نے یوتھ کانگریس کارکنوں کو بھارت کی ساکھ خراب کرنے کے لیے بلایا۔ راہل گاندھی بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور کانگریس ایک اینٹی-انڈیا پارٹی ہے۔‘‘ ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ’ میں شامل شرکاء نے بھی یوتھ کانگریس کارکنوں کے احتجاج کی مذمت کی ہے۔ ایک وزیٹر نے کہا کہ یہ مظاہرہ اسی وقت ہوا جب ہم وہاں موجود تھے۔ یہاں اے آئی کی ایک بڑی نمائش لگی ہے اور یہ بھارت کے مستقبل کے لیے ہے، اس لیے اس طرح کے پلیٹ فارم پر احتجاج اور نعرے بازی اس موقع کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اے آئی سمٹ میں شامل ایک نوجوان خاتون نے کہا کہ کچھ افراد یہاں اپنی ٹی شرٹ اتار کر نعرے لگا رہے تھے، جس کے بعد انہیں وہاں سے باہر نکال دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read