Bharat Express

Agri Entrepreneurship Development programme: حکومت نے پانچ سالوں میں 1,700 سے زیادہ ایگری اسٹارٹ اپس کو 122.50 کروڑ روپے جاری کیا

راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (RKVY) کے تحت 2018-19 میں نافذ کیے گئے اس پروگرام کا مقصد اسٹارٹ اپس کے سپورٹ کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے اختراعات اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔

حکومت نے انوویشن اینڈ ایگری انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت گزشتہ پانچ سالوں میں 1,700 سے زیادہ ایگری اسٹارٹ اپس کو 122.50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں،حکومت نے یہ جانکاری  پارلیمنٹ کو دی ہے۔راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (RKVY) کے تحت 2018-19 میں نافذ کیے گئے اس پروگرام کا مقصد اسٹارٹ اپس کے سپورٹ کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے اختراعات اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔وزیر مملکت برائے زراعت بھاگی رتھ چودھری نے لوک سبھا میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ 2019-20 سے 2023-24 تک 1,708 زرعی اسٹارٹ اپس کو 122.50 کروڑ روپے کی مالی امداد جاری کی گئی ہے۔

فنڈز فائیونالج پارٹنرز (KPs) اور 24 RKVY Agribusiness Incubatorsکے ذریعے جاری کیے گئے جو اس پروگرام کے نفاذ کے لیے تربیت اور انکیوبیٹ اسٹارٹ اپ فراہم کرتے ہیں۔2023-24 کے دوران 532 اسٹارٹ اپس کو تقریباً 147.25 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔اس پروگرام کے تحت، زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے کاروباریوں/اسٹارٹ اپس کو اپنی مصنوعات، خدمات، کاروباری پلیٹ فارم لانچ کرنے کے لیے آئیڈیا/پری سیڈ اسٹیج پر 5 لاکھ روپے اور سیڈ اسٹیج پر 25 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read