Bharat Express DD Free Dish

Agra Airport Threat Mail: تاج محل کے قریب چلی گولیاں،آگرہ ایئرپورٹ کو بم دھماکے سے اڑانے کی ملی دھمکی،ایجنسیاں الرٹ،تحقیقات جاری

تاج محل کی پارکنگ کے قریب گولی چلائی گئی ہے۔ گولی کی آواز سن کر سیاحوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کار میں سوار دو لڑکوں پر گولی چلانے کا الزام ہے۔ گولی چلنے کے بعد دونوں لڑکے فرار ہو گئے۔ وہ ایک کار کے ساتھ تاج محل کے 500 میٹر کے اندر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اتر پردیش کے آگرہ کے ہوائی اڈے کو دھمکی آمیز میل موصول ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر موصول ہونے والی میل  میں لکھا تھا کہ بارودی مواد بیگ میں چھپایا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کو فوری طور پر خالی کریں۔ یہ دھمکی میل آئی ڈی [email protected] سے بھیجی گئی تھی۔”Roadkill and Kyo” نے میل میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ ہوائی اڈے کے چیف سیکورٹی آفیسر سوکرتی نگم نے شاہ گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ بھارت کے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی میل بھیجی گئی ہیں، جس کے بعد ایجنسیاں الرٹ موڈ پر ہیں۔ آگرہ تھانہ شاہ گنج پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب تاج محل کی پارکنگ کے قریب گولی چلائی گئی ہے۔ گولی کی آواز سن کر سیاحوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کار میں سوار دو لڑکوں پر گولی چلانے کا الزام ہے۔ گولی چلنے کے بعد دونوں لڑکے فرار ہو گئے۔ وہ ایک کار کے ساتھ تاج محل کے 500 میٹر کے اندر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے گاڑی کو اندر جانے سے روک دیا۔چونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق تاج محل کے 500 میٹر کے اندر کوئی بھی گاڑی بغیر پاس کے نہیں جا سکتی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانے پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے لڑکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ تاج محل کی مغربی پارکنگ کے بیریئر کے قریب پیش آیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read