Bharat Express DD Free Dish

PM Modi: جنگ بندی کے بعد وزیر اعظم نے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور فوجی سربراہان کے ساتھ کی اہم میٹنگ، جنگ بندی کی شرائط پر تبادلۂ خیال

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں فوجی شعبوں کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی ہے۔

تصویریں: اے این آئی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں فوجی شعبوں کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم میٹنگ میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ 12 مئی کو ہونے والی دوطرفہ بات چیت کے دوران جنگ بندی کے لیے ہندوستان کی شرائط پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ جنگ بندی ہندوستان کی شرطوں پر ہی آگے بڑھے گی۔

اس سے قبل آج دن میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خارجہ، وزیر دفاع، این ایس اے اور تینوں فوجوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ میٹنگ میں وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے تازہ حالات کے بارے میں وزیراعظم مودی کو جانکاری دی اور آگے کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔

بغیر کسی شرط کے ہوئی ہے جنگ بندی

دریں اثنا وزارت خارجہ کے ذرائع نے واضح کر دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور معطل ہے اور جنگ بندی بغیر بھی کسی شرط کے ہوئی ہے۔ مزید بات چیت اگلی ملاقات میں متوقع ہے۔ ساتھ ہی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا موقف بدستور برقرار ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی عدم رواداری کی پالیسی پر قائم ہے۔

آج شام کی بریفنگ میں وزارت خارجہ سے سکریٹری وکرم مسری نے واضح کر دیا تھا کہ جنگ بندی کے فون پاکستان کی طرف سے آیا تھا اور ہندوستان نے اس پر اتفاق کر لیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس پر مزید بات چیت 12 مئی کو ہوگی۔ دریں اثنا اس جنگ بندی کے لیے امریکی ثالثی کے دعوؤں کی بھی تردید کی خبری سامنے آ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک نے براہ راست اور ڈائریکٹ بات چیت کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read