Bharat Express DD Free Dish

Communal tension in Assam’s Dhubri district: آسام کے ضلع دھوبڑی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد سی ایم ہیمنتا بسوا سرما نے دیا بدامنی پھیلانے والوں کو ’’دیکھتے ہی گولی مارنے‘‘ کا حکم

ریاستی حکومت بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل مسلم اکثریتی ضلع دھوبڑی میں RAF اور CRPF سمیت نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کر رہی ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے جمعہ کے روز آسام کے دھوبڑی ضلع میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے درمیان ’’شوٹ ایٹ سائٹ‘‘ یعنی ’’دیکھتے ہی گولی مارنے‘‘ کی ہدایت جاری کی ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ریاستی حکومت بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل مسلم اکثریتی ضلع دھوبڑی میں RAF اور CRPF سمیت نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کر رہی ہے۔ وہیں اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع میں بنگلہ دیش کے حامی پوسٹر اور ہنومان مندر میں گائے کے سروں کی دریافت کے بعد کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد رات کے وقت پتھراؤ کے واقعات رونما ہوئے۔ بڑھتی ہوئی بدامنی کے درمیان سرما نے جمعہ کو علاقے کا دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

حکومت بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی: ہیمنتا بسوا سرما

جمعہ کو دھوبڑی کے اپنے دورے کے دوران سرما نے پھر کہا کہ حکومت بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔ سرما نے کہا ’’ایک خاص گروہ دھوبڑی میں ہمارے مندروں کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے سرگرم ہو گیا ہے۔ شام 6 بجے کے بعد دیکھتے ہی گولی مار دینے کے احکامات نافذ کیے جائیں گے۔ جو بھی پتھراؤ کرتے ہوئے پکڑا جائے گا، اس سے موقع پر ہی نمٹا جائے گا۔‘‘

سرما نے کہا کہ ’’نابین بنگلہ‘‘ نامی گروپ دھوبڑی کو بنگلہ دیش میں شامل کرنے کی وکالت کرتا ہے، جس نے عید کے وقت بنگلہ دیش حامی پوسٹرز لگائے۔ سرما کے مطابق اسی گروپ نے گائے کے گوشت اور سر کا استعمال بدامنی کو ہوا دینے کے لیے کیا۔ ہیمنتا بسوا سرما نے دھوبڑی کے ایس پی کو مقامی مجرموں کو گرفتار کرنے کی بھی ہدایت دی اور جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ان کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

مساجد اور مندروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کیا مطالبہ

مزید برآں سرما نے ایک ’بیف مافیا‘ کی تحقیقات بھی شروع کی جو مبینہ طور پر عید سے قبل مغربی بنگال سے ہزاروں گائیں لانے کے لیے ذمہ دار ہے۔انھوں نے کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی اور تاجروں پر زور دیا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ سرما نے ضرورت کے مطابق مساجد اور مندروں میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ کیمرے لگانے کی بھی پیش کش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read