Congress spokesperson Supriya Shrinate: سپریہ شرینت نے کہا- دہلی اور ملک کے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پرنفرت انگیز مواد کو فروغ دیا جا رہا ہے، جو نہایت تشویشناک
سپریہ شرینت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نفرت کے خلاف کھل کر آواز اٹھائیں اور ان لوگوں کا ساتھ دیں، جو اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کے مطابق خاموش رہنا مسئلے کو مزید بڑھا سکتا ہے، اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دے۔
Bareilly Namaz Dispute: ’گھر فروخت کے لیے ہے‘! اجتماعی نماز مخالف ہندوؤں نے لکھا اپنا درد، بریلی کا محمد گنج بن گیا چھاؤنی
بریلی کے محمد گنج گاؤں کی دیواروں پر لکھا گیا جملہ ’گھر فروخت کے لیے ہے‘ نے پورے اتر پردیش میں ہلچل مچا دی ہے۔ پولیس نے گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، لیکن دلوں میں پڑی یہ خلیج کیسے پُر ہوگی یہ بڑا سوال ہے۔ جانیے پورا معاملہ کیا ہے۔
Controversy in Lakhimpur Kheri: لکھیم پور کھیری میں قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں پھیلی کشیدگی، ملزم گرفتار
اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں سوشل میڈیا پر ایک قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ صدر کوتوالی حلقے کے تحت آنے والی مہیوا گنج چوکی علاقے کا ہے، جہاں ویڈیو میں کی گئی مذہبی نوعیت کی نازیبا تبصرہ آرائی پر مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔
Communal tension in Assam’s Dhubri district: آسام کے ضلع دھوبڑی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد سی ایم ہیمنتا بسوا سرما نے دیا بدامنی پھیلانے والوں کو ’’دیکھتے ہی گولی مارنے‘‘ کا حکم
ریاستی حکومت بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل مسلم اکثریتی ضلع دھوبڑی میں RAF اور CRPF سمیت نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کر رہی ہے۔





