Bharat Express DD Free Dish

Adani Green Energy Sales Soar 42% YoY: مالی سال 26 کی سہ ماہی میں اڈانی گرین انرجی کی توانائی فروخت میں 42 فیصد اضافہ، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ریکارڈ پیش رفت

آپریشنل صلاحیت 45 فیصد اضافے کے ساتھ 15.8 گیگاواٹ تک جا پہنچی، بھارت میں سب سے بڑی قابل تجدید توانائی کمپنی کا اعزاز برقرار۔

بھارت کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی قابل تجدید توانائی کمپنی اڈانی گرین انرجی لمیٹیڈ (AGEL) نے مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی (Q1 FY26) کے مالی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ کمپنی نے انرجی کی فروخت، آمدنی اور منافع میں قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ بیان کے مطابق کمپنی کی توانائی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہوا جو 10,479 ملین یونٹس تک جا پہنچی، جو تین سال قبل کی مکمل سالانہ فروخت (FY22) سے بھی زیادہ ہے۔

دریں اثنا ریونیو میں بھی 31 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3,312 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ جب کہ EBITDA (کمپنی کا خالص آپریٹنگ منافع) 31 فیصد بڑھ کر 3,108 کروڑ روپے ہو گیا اور EBITDA مارجن 92.8 فیصد رہا، جو صنعتی معیار سے بلند تر ہے۔ اس کے علاوہ کیش منافع میں 25 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,744 کروڑ روپے حاصل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اڈانی گرین انرجی نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.6 گیگاواٹ کی نئی قابل تجدید توانائی صلاحیت شامل کی، جب کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 4.9 گیگاواٹ کی گرین فیلڈ صلاحیت میں اضافہ کیا گیا۔ اس وقت کمپنی کی آپریشنل قابل تجدید توانائی کی مجموعی صلاحیت 15.8 گیگاواٹ ہے، جو بھارت میں سب سے زیادہ ہے۔ اڈانی گرین انرجی کے سی ای او آشیش کھنہ نے کہا کہ ’’ہم نے نہ صرف ریکارڈ سطح پر صلاحیت میں اضافہ کیا بلکہ کھاوڑہ، گجرات اور دیگر وسائل سے بھرپور مقامات پر سرمایہ کاری کے ذریعے نمایاں آپریشنل کارکردگی اور صنعت میں بہترین EBITDA مارجن حاصل کیے۔ ہم 2030 تک 50 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی اور کم از کم 5 گیگاواٹ ہائیڈرو پمپڈ اسٹوریج ہدف کے حصول کی راہ پر گامزن ہیں۔‘‘

کھاوڑہ میں دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی منصوبہ

اڈانی گرین کھاوڑہ، گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا 30 گیگاواٹ کا قابل تجدید توانائی پلانٹ تعمیر کر رہا ہے، جو 538 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ یہ پیرس شہر کے کل رقبے سے پانچ گنا بڑا ہے۔ اس منصوبے میں جدید ترین بائی فیشل سولر ماڈیولز، ٹریکنگ سسٹمز، دنیا کے طاقتور ترین آن شور ونڈ ٹربائنز اور روبوٹک پانی کے بغیر صفائی کے نظام استعمال کیے جا رہے ہیں، جو نہ صرف پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہیں۔

ESG میں عالمی سطح پر قیادت

دریں اثنا اڈانی گرین کو FTSE Russell کی عالمی ESG درجہ بندی میں متبادل بجلی کے شعبے میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ رائٹرز گلوبل انرجی ٹرانزیشن ایوارڈز 2025 میں ’’لو کاربن انرجی جنریشن‘‘ کیٹیگری میں ’’Highly Commended Project‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ NSE Sustainability Ratings اور Crisil ESG Ratings میں اڈانی گرین انرجی لمیٹیڈ نے بھارت میں بجلی کے شعبے میں سب سے اعلیٰ ESG اسکور حاصل کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read