Bharat Express DD Free Dish

Acharya Pramod Krishnam meets VP Dhankhar: آچاریہ پرمود کرشنم نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے کی ملاقات، کہا-یہ ایک ناقابل فراموش اور جذباتی لمحہ تھا

اس ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی احترام کے جذبات کے اظہار کے ساتھ متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

اپنی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں روحانی و مذہبی پیشوا اور شری کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے ساتھ اپنی ملاقات کو ’’ناقابل فراموش‘‘ اور ’’نہایت قریبی‘‘ قرار دیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی احترام کے جذبات کے اظہار کے ساتھ متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی ملاقات کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی ایک تصویر کرتے ہوئے کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ کرشنم نے لکھا کہ ’’سچے ’سناتن‘، ثقافت کے علم بردار اور ایک عظیم مفکر ہندوستان کے نائب صدر عزت مآب جناب جگدیپ دھنکھر جی سے ملاقات کے ناقابل فراموش اور جذباتی لمحات۔‘‘ اس پوسٹ میں آچاریہ پرمود کرشنم نے نائب صدر جمہوریہ کے آفیشیل ایکس ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا۔ یہ ملاقات اگرچہ مختصر تھی، لیکن اس میں ثقافتی سالمیت، قومی وژن اور فکری ارتقا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس ٹویٹ پر آچاریہ پرمود کرشنم کے عقیدت مندوں نے نہایت گرمجوشی سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور اس ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ آچاریہ پرمود کرشنم ایک روحانی رہنما، سماجی کارکن اور سیاست دان ہیں جو مختلف مسائل پر اپنے واضح اور دو ٹوک خیالات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ شری کلکی فاؤنڈیشن کے بانی اور سنبھل، اتر پردیش میں واقع کلکی دھام کے پیٹھادھیشور ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read