Urdu Conclave 2026

Aaditya Thackeray :مہاراشٹر میں آدتیہ ٹھاکرے کی ریلی کے دوران ہنگامہ، ہجوم نے گاڑی پر پتھراؤ کیا

کچھ لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے کی میٹنگ کے باہر پولس انتظامیہ اور آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی

آدتیہ ٹھاکرے

Aaditya Thackeray : اورنگ آباد کے بیجا پور علاقے میں شیو سینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ شیوسینا لیڈر امباداس دانوے نے کہا کہ پنڈال کے اندر ایک پتھر گرا، جب ہم ریلی  سے نکل رہے تھے تو قافلے پر کچھ پتھر پھینکے گئے۔ بھیڑ مقامی ایم ایل اے رمیش بونارے کی حمایت میں نعرے لگا رہی تھی۔

دراصل آج رما ماتا کا یوم جینتی تھی۔ اس کے تحت محل گاؤں میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈی جے بج رہا تھا۔ آدتیہ ٹھاکرے کی میٹنگ اسی جگہ منعقد کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر آدتیہ ٹھاکرے نے اپنی میٹنگ کے دوران کہا کہ آج رما ماتا کی جینتی ہے۔اگر ڈیجے بجانا ہے تو آپ بجا سکتے ہیں، پولیس کو روکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اطلاعت کے مطابق اس دوران کچھ لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے کی میٹنگ کے باہر پولس انتظامیہ اور آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس نے  بھیڑ کو منتشر کیا۔ اس کے بعدغصہ سے بھرے ہجوم نے آدتیہ ٹھاکرے کی گاڑی کے سامنے آکر راستہ

روکنے کی کوشش کی۔ جب کہ کچھ لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read