Bharat Express

A NEW CHAPTER IN U.S.INDIA RELATIONS: وزیر اعظم مودی کا سرکاری امریکہ دورہ، دونوں ممالک کے رشتوں میں نئے باب کا آغاز کرے گا،امریکی سفیر گارسیٹی

امریکی سفیر گارسیٹی کہا کہ میں آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسررنگن بنرجی اور بین الاقوامی تعلقات کے ڈین پروفیسر جیمز گومز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے آج یہاں ایک ایسے ادارے میں ہماری میزبانی کی جس سے آنے والی نسلوں کے لیے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم نریندرمودی نے امریکہ کا شاندار دورہ کیا۔ اس دورہ پر وزیراعظم کے ساتھ جہاں ایک طرف مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات تھیں تو وہیں دوسری جانب  ان کے ہمراہ بھارت میں مقیم امریکی سفیر گارسیٹی بھی تھے۔ قومی دارلحکومت دہلی میں آئی آئی ٹی  کے انتظامیہ  کی جانب سے منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر گارسیٹی کہا کہ میں آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسررنگن بنرجی اور بین الاقوامی تعلقات کے ڈین پروفیسر جیمز گومز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے آج یہاں ایک ایسے ادارے میں ہماری میزبانی کی جہاں سے ہمیں آنے والی نسلوں سے امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے ایشیا سوسائٹی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران اور ڈاکٹر سی راجا موہن کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کل ہی امریکہ سے ہندوستان واپس آیا ہوں، جہاں مجھے وزیر اعظم مودی کے ریاستہائے متحدہ کے سرکاری دورے میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور مجھے واقعی متعدد چیزوں کے مشاہدہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے وزیر اعظم کے اس دورہ کے دوران  کیا دیکھا،میں نے دنیا کی دو عظیم جمہوریتوں کے درمیان مضبوط رشتہ دیکھا، دونوں ممالک کے حکمرانوں کو اس موقع پرغیر معمولی مسرتوں کا اظہا رکرتے دیکھا۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ میں  نے اس موقع پرغیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ بھی کیا، میں نے دیکھا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے انداز میں کہا کہ ہمارے  یعنی ہندوستان اور امریکہ درمیان باہمی تعاون کا دائرہ کا بہت بڑا ہے اور ہمارے تعلقات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، خلاصہ یہ ہے کہ یہ دورہ ایک تاریخ ساز دورہ تھا جہاں ایک طرف دونوں ممالک کے رہنما اپنے اپنے ملکوں کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم تھے تو وہیں دوسری جانب دنیا کی دو عظیم جمہوریت کے حامل ممالک کے رہنما اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک دوسرے سے گفت و شنید کر رہے تھے۔

 امریکی سفیر گارسیٹی نے کہا کہ جب امریکی اور ہندوستانی رہنما رو برو ہوتے ہیں تو توقعات زیدہ بڑھ جاتی ہیں،ایسے دوروں سے ٹھوس نتائج بر آمد ہوتے ہیں جو در حقیقت دو نوں ممالک کے عوام کو قریب کرنے اور باہمی رشتوں کو مستحکم کرنے میں اہم رول اداکرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات سے بے حد متاثر ہوا کہ کس طرح ہندوستان اور امریکہ انسا نی حقوق کے تحفظ اور اس کے تعاون میں غیر معمولی روال اداکرنے کے لئے کمر بستہ ہیں۔، دونوں ممالک کے درمیان  جن منصوبوں کی تکمیل کے لئے معاہدے ہوئے ان منصوبوں  پر عمل پیرا ہونے کے بعد ہم دنیا میں انقلاب لائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read