نئی دہلی :آج 22 مارچ کو یومِ بہار منایا جا رہا ہے۔ سن 1912 میں اسی دن بہار ایک الگ صوبے کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور گورنر سید عطا حسنین نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں بہار کے عوام کو “اپنے خاندان کے افراد” قرار دیتے ہوئے کہا، “یومِ بہار کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہماری یہ سرزمین جو بھارتی تہذیب کو عظمت اور روحانیت عطا کرتی ہے، آج ترقی کے نئے ابواب رقم کر رہی ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “ترقی یافتہ بہار” ہی “ترقی یافتہ بھارت” کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔
बिहार दिवस के अवसर पर राज्य के अपने सभी परिवारजनों को अनेकानेक शुभकामनाएं। भारतीय विरासत को भव्यता और दिव्यता प्रदान करने वाला हमारा यह प्रदेश आज प्रगति के नित-नए अध्याय गढ़ने में जुटा है। मुझे विश्वास है कि विकसित बिहार के साथ विकसित भारत के संकल्प को साकार करने में यहां के…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 22, 2026
دوسری جانب ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں یومِ بہار کی تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر تین روزہ شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا عنوان “ترقی یافتہ بہار، روشن بہار” رکھا گیا ہے۔ میدان کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور یہاں ریاست کی ترقی کو اجاگر کرنے والی نمائشیں بھی لگائی گئی ہیں، جبکہ شام کو ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نیتش کمار نے بہار کی شاندار تاریخ کو یاد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ریاست کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہار مضبوط عزم کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گورنر سید عطا حسنین نے بھی دنیا بھر میں مقیم بہاریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے کی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بہار کی ثقافتی وراثت اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام سے ترقی کے دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی۔یومِ بہار صرف ایک سرکاری تقریب نہیں بلکہ یہ اس عظیم سرزمین کی یاد دہانی بھی ہے جس نے دنیا کو جمہوریت کا پہلا سبق دیا اور نالندہ یونیورسٹی جیسے عظیم تعلیمی مراکز قائم کیے۔ آج جب بہار بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے تو یہ دن نوجوانوں میں نیا جذبہ اور حوصلہ پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


