چینی شہری کو سمندر کے بیچوں بیچ پڑا دل کا دورہ
نئی دہلی: ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے بحر عرب میں پنامہ کے جھنڈے والے جہاز پر سوار چین کے ایک شہری کو کامیابی سے بچا لیا ہے۔ چینی شہری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج کی ضرورت تھی۔ کوسٹ گارڈ نے 16 اور 17 اگست کی درمیانی رات کو خراب موسم کے درمیان ریسکیو آپریشن کیا۔ فورس نے بتایا کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے 16-17 اگست کی درمیانی شب ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور بحر عرب میں پنامہ کے جھنڈے والے جہاز ایم وی ڈونگ فانگ کین ٹین نمبر 2 سے طبی بنیادوں پر ایک چینی شہری کو بچایا۔
In a daring operation, @IndiaCoastGuard #ALH MK-III evacuates a #Chinese national from MV Dong Fang Kan Tan No 2 around 200 Km mid-sea amidst challenging night conditions & extreme weather. Patient was reported chest pain &cardiac arrest symptoms.#SAR #ArabianSea#MaritimeSafety pic.twitter.com/THG0nBZjhi
— Indian Coast Guard (@IndiaCoastGuard) August 17, 2023
عملے کا رکن تھا چینی شہری
ممبئی میں میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو اطلاع ملی کہ تحقیقی جہاز پر سوار عملے کے رکن ین ویانگ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور اسے فوری علاج کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد چین سے متحدہ عرب امارات جانے والے جہاز سے فوری رابطہ کیا گیا اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے ضروری طبی مشورہ دیا گیا۔
کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مریض کو ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر ‘MK-III’ کے ذریعے ایئر لفٹنگ کیا گیا۔ اس کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد (First Aid) دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فوری آپریشن اندھیرے میں چلایا گیا۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ سمندر میں ایک غیر ملکی شہری کی قیمتی جان بچ گئی۔ یہ آپریشن ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ‘ہم تحفظ کرتے ہیں’ کے اصول کےعزم کی تصدیق کرتا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا مختلف ردعمل
انیڈین کوسٹ گارڈ کے اس عمل پر انٹرنیٹ صارفین اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا کہ یہی ہماری ہندوستانی ثقافت ہے۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ جئے بھارت۔ جے ہو انڈین کوسٹ گارڈ۔ عرفان نامی ایک اور یوزر نے لکھا کہ ہماری فوج نے بہترین کام کیا ہے۔ ان کی لگن اور قابل احترام کوششوں پر انہیں سلام۔ وہیں دی وکٹر نامی یوزر کہا کہ مشکوک محسوس ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ وہ ہمارے ریڈیو سگنلز کی حد کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے یا فوج کو درست مقام تک پہنچنے میں کتنے منٹ لگیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔