ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جمعرات (11 اپریل) کو ایک اسکول بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جس میں اسکول کے 6 بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد طلباء شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
بس الٹنے سے 6 بچے ہلاک۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہندر گڑھ کے کنینا قصبے میں ایک پرائیویٹ اسکول کی بس طلباء کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ جس کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ جیسے ہی بس الٹی تو بچوں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے میں چھ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔
چھٹی کے دن کھلا تھا اسکول ۔
بتایا جا رہا ہے کہ جی ایل پبلک اسکول عید کی سرکاری چھٹی کے بعد بھی کھلا تھا۔ اسکول بس بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ گاؤں کے قریب الٹ گئی۔ بس میں تقریباً 40 بچے سوار تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


