Bharat Express

Delhi Schools Bomb Threat: ڈی پی ایس ، جی ڈی گوینکا ، مدر میری سمیت دہلی کے 40 اسکولوں کو پھرملی بم کی دھمکی

دہلی کے 40 سے زیادہ اسکولوں کو 8 دسمبر کی رات تقریباً 11:38 بجے ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے کیمپس میں بم نصب کیے گئے ہیں۔ میل میں کہا گیا کہ اگر بم پھٹ گیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔

ایک بار پھر دہلی کے تقریباً 40 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پیر 9 دسمبر کو صبح 7.00 بجے آر کے پورم کے ڈی پی ایس، پچھم وہار کے جی ڈی گوینکا اسکول، مدر میری اسکول سمیت 40 اسکول انتظامیہ کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ اس وقت تک بچے اپنی کلاسوں کے لیے اسکول پہنچ چکے تھے۔ دھمکی کا معاملہ سامنے آتے ہی بچوں کو پہلے گھر بھیج دیا گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ اور دہلی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

میل 8 دسمبر کی رات بھیجی گئی

دہلی کے 40 سے زیادہ اسکولوں کو 8 دسمبر کی رات تقریباً 11:38 بجے ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے کیمپس میں بم نصب کیے گئے ہیں۔ میل میں کہا گیا کہ اگر بم پھٹ گیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ میل بھیجنے والے نے دھماکے کو روکنے کے عوض 30 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس تفتیش کر رہی ہے

اس واقعے کے بعد دہلی پولیس نے ای میل بھیجنے والے کی شناخت کے لیے آئی پی ایڈریس اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر بیشتر اسکول بند کر دیے گئے۔ صبح جب بچے سکول پہنچے تو انہیں ایمرجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے واپس گھر بھیج دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے اسکولوں، ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر بم دھماکے کی دھمکیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ کچھ  وقت قبل بھی دہلی کے روہنی کے ایک پرائیویٹ اسکول کو بم کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے اسکول کیمپس پہنچی اور دھمکی آمیز افواہ پائی گئی۔

دہلی میں ہوچکے ہیں  کم شدت کے دھماکے

روہنی کے اسکول کو  دھمکی ملنے سے ایک دن پہلے پرشانت وہار علاقے میں کم شدت کا دھماکہ ہوا تھا ،جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول بن گیا تھا۔ جو  سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنےآیا تھا ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے دھماکے کے بعد چاروں طرف دھواں ہی دھواں چھا گیا تھا ۔

اس سے قبل دہلی کے روہنی میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب بھی دھماکہ ہوا تھا۔ دو ماہ کے اندر دہلی میں اس طرح کے دو دھماکے ہوچکے ہیں،  جس کی وجہ سے اب یہاں کے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ یہی نہیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پروازوں پر بھی بم کی دھمکیاں موصول ہوتی رہیں ہیں ،جو تحقیقات کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read