Urdu Conclave 2026

Iran-Israel Conflict: ایران کے آسمان پر ہمارا کنٹرول…مجھے سپریم لیڈر کے لوکیشن کی ہے پوری جانکاری…‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کارروائی کا دیا اشارہ

ٹرمپ نے اپنی آخری پوسٹ میں ’غیر مشروط سرنڈر‘ لکھا ہے۔ امریکہ ایران سے غیر مشروط سرنڈر چاہتا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اس کے خلاف بڑی کارروائی ہو سکتی ہے۔ امریکہ کا اصل ہدف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے آسمان پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ایران کے سپریم لیڈر کے لوکیشن بارے میں انہیں پوری جانکاری ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ٹرمپ نے لکھا، ’’اب ایران کے آسمان پر ہمارا پورا اور مکمل کنٹرول ہے۔ ایران کے پاس اچھے اسکائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی آلات تھے اور یہ سب کچھ تھا، لیکن اس کا موازنہ امریکہ کی بنائی، تصور اور ٹیکنالوجی سے نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی بھی امریکہ سے بہتر نہیں کر سکتا۔‘‘

’’ہم جانتے ہیں کہ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہیں‘‘

اس کے بعد ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ کی۔ اس میں انہوں نے لکھا، ’’ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہیں۔ وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن وہاں محفوظ ہیں۔ ہم انہیں مار نہیں سکتے، کم از کم ابھی تو نہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ میزائلیں شہریوں یا امریکی فوجیوں پر داغی جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔‘‘ اس کے بعد اگلی پوسٹ میں ٹرمپ نے صرف اتنا لکھا، ’’غیر مشروط سرنڈر‘‘

ٹرمپ کی ان تینوں سوشل میڈیا پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں امریکہ بھی کود سکتا ہے اور ایران کے خلاف کوئی بڑی کارروائی کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی آخری پوسٹ میں ’غیر مشروط سرنڈر‘ لکھا ہے۔ امریکہ ایران سے غیر مشروط سرنڈر چاہتا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اس کے خلاف بڑی کارروائی ہو سکتی ہے۔ امریکہ کا اصل ہدف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے ہی کینیڈا میں ہو رہے جی 7 اجلاس سے مقررہ وقت سے پہلے ہی امریکہ روانہ ہوگئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read