Bharat Express DD Free Dish

Vision 2030 goals exceeded, our ambitions are even greater: ویژن 2030 کے اہداف کو عبور کر لیا، ہمارے عزائم اس سے بھی بڑے ہیں: شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد نے کہا کہ اب تک جو کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں وہ مشترکہ قومی کوششوں کی وجہ سے ہیں جنہوں نے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اور ان میں سے کچھ اہداف سے زیادہ بھی حاصل کرلیا۔ ویژن 2030 کے نویں سال میں ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں نے جو کچھ حاصل کر لیا اس پر ہمیں فخر ہے: سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کو سعودی ویژن 2030 کے آغاز کے نویں سال میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی عزائم نے چیلنجز کو عبور کیا اور سعودی شہریوں نے عزائم کو کامیابی میں تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کردیا ہے۔

ہمارے ذہنوں میں شہری کو سب سے آگے رکھنے کا تصور

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’’ ویژن 2030 ‘‘ ہمارے ذہنوں میں شہری کو سب سے آگے رکھنے کا تصور تھا کیونکہ وہ اس کا ستون اور اس کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں وہ مشترکہ قومی کوششوں کی وجہ سے ہیں جنہوں نے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اور ان میں سے کچھ اہداف سے زیادہ بھی حاصل کرلیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ویژن 2030 کی چھتری کے تحت کی جانے والی کوئی بھی کامیابی قوم کے لیے فروغ اور اس کے شہریوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ کامیابیاں آنے والی نسلوں کو اتار چڑھاؤ اور تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں اور ہر سطح پر قومی ترقی کی پائیداری کو بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت ویژن 2030 کے تمام مقاصد کے حصول کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کوششوں کو دوگنا کیا گیا ہے۔ واضح رہے سعودی ویژن 2030 اس وقت اپنے سفر کے دوسرے مرحلے (2021-2025) کو مکمل کرنے کے قریب ہے۔

درست سمت پر گامزن

ویژن کے تحت 2024 کے اہداف کو حاصل کرلیا گیا ہے۔ پروگرام ٹریک پر ہے۔ مخصوص ترجیحات کے اندر آگے بڑھ رہے ہیں۔ 2030 تک ویژن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے قوم اور اس کے شہریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے مطابق مقاصد کو حاصل کیا جارہا ہے۔

بہترین بین الاقوامی معیارات

سعودی ویژن 2030 اس بات پر زور دیتا ہے کہ بہترین بین الاقوامی معیارات اور طرز عمل پر عمل کرکے اپنے عظیم اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ ٹاسک فورسز، سرکاری شعبے و نجی شعبے اور غیر منافع بخش شعبوں کی شراکت داری سے بڑی چھلانگ لگائی جائے اور سعودی عرب کو مستقبل میں بہترین عالمی معیشتوں میں نمایاں مقام دلایا جائے۔ اس وژن سے مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی توقع ہے۔ اس سے زندگی کے معیار پر مثبت اثر پڑے گا۔ اقتصادی مواقع کو وسعت ملے گی۔ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے گا اور آنے والی دہائیوں تک مملکت کی پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے ویژن کی امریکہ نے بھی تعریف کی تھی۔ 20 اکتوبر 2024 کو العربیہ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے بہت عزت رکھتے ہیں اور ان کے دل میں سعودی فرمانرواکے لیے عزت ہے۔ ساتھ ہی وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی بہت احترام کرتے ہیں۔ سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد ایک وژنری لیڈر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read