Bharat Express DD Free Dish

Donald Trump: اسلام پسندوں نے ہزاروں عیسائیوں کا قتل عام کیا، ڈونلڈ ٹرمپ  نے نائیجیریا کو سی پی سی کی فہرست میں ڈالا، امریکی کی دوغلی پالیسی

ر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا، جب نائجیریا جیسے ملک میں ہزاروں بے گناہ لوگ محض صرف اپنے مذہب کی وجہ سے مارے جاتے ہیں، تو دنیا کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ اب ٹھوس اقدام کرنے کا وقت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں عیسائیت آج خطرے کا سامنا  کررہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکہ نے نائجیریا کو محکمہ خارجہ کی خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ نائیجیریا میں ہزاروں عیسائی مارے جا رہے ہیں۔ بنیاد پرست قوتیں ان کے خلاف نسل کشی کر رہی ہیں۔ اب امریکہ اسے خاص تشویش کا حامل ملک قرار دے رہا ہے اور یہ صرف شروعات ہے۔ امریکی انتظامیہ نے اب نائیجیریا کو کنٹریز آف پارٹیکولر کنسرن (CPC) کی فہرست میں رکھا ہے، جس میں پہلے ہی چین، روس، پاکستان، شمالی کوریا اور میانمار جیسے ممالک شامل ہیں۔ کسی ملک کو اس زمرے میں صرف اس وقت رکھا جاتا ہے، جب مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب فوری اقتصادی پابندیاں نہیں ہے، لیکن یہ امریکی صدر کو مزید سفارتی یا اقتصادی کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

ٹرمپ نے تشدد کے خلاف کارروائی کا کیا مطالبہ

ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی ایوان نمائندگان کی مختص کمیٹی اور کانگریس مین ریلی مور اور ٹام کول گزارش کررہے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے لکھا، جب نائجیریا جیسے ملک میں ہزاروں بے گناہ لوگ محض صرف اپنے مذہب کی وجہ سے مارے جاتے ہیں، تو دنیا کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ اب ٹھوس اقدام کرنے کا وقت ہے۔

نائیجیریا میں بڑھتا ہوا مذہبی تشدد

نائجیریا میں مسیحی برادری پر حملوں میں حالیہ برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق صرف گزشتہ برس 4000 سے زائد عیسائیوں کو ہلاک اور 2000 گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات کے پیچھے جن دو اہم عسکریت پسند گروپوں کا ہاتھ
سمجھا جاتا ہے وہ بوکو حرام اور فولانی گلہ بانی ملیشیا ہیں۔ ان گروہوں نے دیہی علاقوں میں حملے کیے ہیں، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اہم تشویش والے ممالک

یو ایس انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم ایکٹ (IRFA) کے تحت، کسی ملک کو خاص طور پر تشویش کا حامل ملک قرار دیا جاتا ہے، جب مذہبی آزادی کی منظم خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، یا مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امریکہ ایسے ممالک پر اقتصادی پابندیاں، تجارتی پابندیاں یا سفارتی دباؤ ڈال سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ حتمی فیصلہ صدر کی صوابدید پر منحصر ہے۔

امریکہ آگے کیا کر سکتا ہے؟

نائجیریا کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد اب امریکہ وہاں کی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ تیار کرے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ اس کے بعد ممکنہ اقتصادی پابندیوں اور سفارتی اقدامات پر غور کرے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ صرف نائجیریا تک محدود نہیں ہے بلکہ افریقہ میں امریکا کی مذہبی آزادی کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ مسیحی برادری کے تحفظ کو ترجیح دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

اسلام پسندوں نے ہزاروں عیسائیوں کا قتل عام کیا، ڈونلڈ ٹرمپ  نے نائیجیریا کو سی پی سی کی فہرست میں ڈالا

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read