امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ہارورڈ یونیورسٹی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’یہود مخالف اور انتہائی بائیں بازو کا ادارہ‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی کے درمیان جاری تنازعے کے درمیان سامنے آیا ہے، جب تاریخی اور باوقار ہارورڈ یونیورسٹی عدالت میں اپنی فنڈنگ روکنے کے ٹرمپ کے فیصلے خلاف لڑ رہی ہے۔
لبرل گندی سے بھری ہوئی ہارورڈ یونیورسٹی: ٹرمپ
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی ’’ایک لبرل گندی سے بھری ہوئی جگہ‘‘ ہے اور ’’دنیا بھر کے ایسے طلبا کو داخلہ دیت ہے جو ہمارے ملک کو توڑنا چاہتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے کے بعد کئی یونیورسٹیوں کو انتظامیہ کے فیصلے ماننے کے لیے مجبور کیا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلے میں ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا-ہم بے قابو ہوتی ’’یہود دشمنی‘‘ پر قابو پانا چاہتے ہیں
ٹرمپ اور ان کی وائٹ ہاؤس کی ٹیم نے عوامی طور پر یونیورسٹیوں کے خلاف اپنی مہم کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ’’بے قابو ہوتی یہود دشمنی‘‘ پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف گزشتہ برس امریکی کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہونے والے مظاہرے ’’یہود مخالف‘‘ تھے۔ وہیں ٹرمپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ امریکی یونیورسٹی کیمپس بہت زیادہ لبرل ہیں اور وہ دائیں بازو کی آوازد باتے ہیں اور اقلیتوں کی حمایت کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ ان یونیورسٹیوں کی نگرانی کرنا چاہتی ہے۔ تاہم ہارورڈ نے حکومت کی نگرانی کےمطالبات کو مسترد کر دیا، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کی 2.2 بلین ڈالر کی فنڈنگ منجمد کر دی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


