اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس۔ (فائل فوٹو)
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے ’’مسلم مخالف تعصب میں پریشان کن اضافے‘‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں اور آن لائن پلیٹ فارمز سے مذہبی آزادی کے تحفظ اور نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے کہا ہے۔ گٹیرس نے یہ بیان آج اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئی حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسلاموفوبیا، عرب مخالف تعصب میں اضافہ نوٹ کیا ہے۔
گٹیرس عالمی حکومتوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کی اپیل
اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مسلم مخالف تعصب میں پریشان کن حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ نسلی پروفائلنگ اور متعصبانہ امتیاز پر مبنی پالیسیوں سے لے کر مذہبی جماعتوں اور عبادت گاہوں پر حملے تک، ہر جگہ یہ عدم برداشت اور انتہا پسند نظریات نظر آ رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے عالمی حکومتوں سے کسی ایک قوم کے لیے خاص ہوئے بغیر ’’سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مذہبی آزادی کا تحفظ کرنے‘‘ کا مطالبہ کیا۔
We are witnessing a disturbing rise in anti-Muslim bigotry that is part of a wider scourge of intolerance & attacks against religious groups & vulnerable populations.
This International Day to Combat Islamophobia, let’s work together to uphold equality, human rights & dignity. pic.twitter.com/QIO1TeWME5
— António Guterres (@antonioguterres) March 15, 2025
ساتھ ہی انھوں نے سوشل میڈیا کمپنیز اور آن لائن فلیٹ فارمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آن لائن پلیٹ فارمز کو نفرت انگیز تقریر اور ہراسانی پر روک لگانی چاہیے۔ اور ہم سب کو تعصب، زینوفوبیا اور امتیازی سلوک کے خلاف بولنا چاہیے۔‘‘
دنیا میں بڑھ رہا ہے اسلاموفوبیا
حالیہ ہفتوں میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے اداروں کے ذریعے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ، امریکہ اور ہندوستان جیسے ممالک میں مسلم مخالف نفرت انگیز واقعات اور نفرت انگیز تقاریر کی ریکارڈ سطح کو نوٹ کیا گیا ہے۔ منگل کو کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں گزشتہ سال مسلم مخالف اور عرب مخالف واقعات سے متعلق 8,658 شکایات درج ہوئی ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
