خوبصورت جوڑے اور شاندار تقریب ۔۔ دلہن نکاح پر کیسی لگ رہی تھی؟ شاہین اور انشا کی تقریب سے تصویر وائرل
Nikah Ceremony: کرکٹ کی دنیا میں ان دنوں شادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایل راہول، اکشر پٹیل کے بعد اب پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شاہین کی شادی سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے ہوئی ہے۔ یہ شادی 3 فروری کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس دوران کراچی میں شاداب خان، بابر اعظم، فخر زمان اور سرفراز احمد جیسے کئی پاکستانی کرکٹرز موجود تھے۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہوئیں۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بولر بن چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہین-انشا کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی۔
Shaheen Afridi ties the knot with Shahid Afridi’s daughter
VIDEO: https://t.co/3D1npTuNar pic.twitter.com/2bjFJAF8aB
— The News (@thenews_intl) February 3, 2023
شاہد آفریدی نے لکھا بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو’۔
Daughter is the most beautiful flower of your garden because they blossom with great blessing. A daughter is someone you laugh with, dream with, and love with all your heart. As parent, I gave my daughter in Nikkah to @iShaheenAfridi, congratulations to the two of them😘 pic.twitter.com/ppjcLllk8r
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023
شاہین کی اہلیہ انشا کون ہیں؟
انشا پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی ہیں۔ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ شاہد آفریدی کی بیٹیوں کےنام انشا آفریدی، اکشا آفریدی، اسمارہ آفریدی، عجوہ آفریدی اور عروہ آفریدی ہیں۔ انشا آفریدی ایک پاکستانی سماجی کارکن ہیں۔ انشا 06 دسمبر 2000 کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوہیں۔کئی بار انہیں میچ میں اپنے والد کو چیرآپ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ برطانیہ سے میڈیکل کی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ،شاہین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ انشا سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔
Babar Azam attends Shaheen Afridi’s wedding ceremony in Karachi #DialoguePakistan #ShaheenShahAfridi #BabarAzam𓃵 #ShahidAfrid #Daughter #nikkah #ceremony #moment #anshaafridi pic.twitter.com/lW4TCGrxiV
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) February 3, 2023
بعدمیں شاہین کے اہل خانہ نے شاہد کے اہل خانہ سے شادی کی بات چیت شروع کی تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اسے قبول کرلیا تھا۔ 2021 میں، انشا اور شاہین آفریدی کی جوڑی نے دونوں خاندانوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ ایک قریبی تقریب میں منگنی کی۔ لیکن کورونا کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی۔ انشا آفریدی ایک پاکستانی سماجی کارکن ہیں، شاہین بدھ 06دسمبر ، 2000 کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔
انشا اور شاہین کی شادی روشنیوں کا شہر کہلانے والے شہر کراچی میں بڑی دھوم دھام سے ہوئی۔ شاہین اور مہمانوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس