میکسیکو کے شہر گواناجواتو میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ،
نئی دہلی، 21 نومبر (بھارت ایکسپریس): میکسیکو کے شہر گواناجواتو سے فائرنگ کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ گواناجواتو میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی۔ جس کے جواب میں پولیس کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد انہیں بھی فائرنگ کرنی پڑی، جس میں متعدد حملہ آور مارے گئے ہیں۔ حالانکہ کتنے حملہ آور مارے گئے ہیں، اس کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔
انہوں نے سیلایا شہر کے پولیس چیف جیسس رویرا نے بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو شہر کے مضافات میں واقع ایک قصبے میں ہوا۔ اس واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گواناجواتو کو میکسیکو کی 32 ریاستوں میں سب سے زیادہ پرتشدد علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے اس لیے قتل اور حملوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔