Bharat Express DD Free Dish

سعودی عرب کی اسرائیل کے خلاف بڑی کوشش کامیاب، فرانس سے فلسطین کو الگ ملک کے طور پر ملے گی منظوری

فرانس نے فلسطین کوعلیحدہ ملک تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے اسرائیل اورنیتن یاہوحکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس فیصلے میں سعودی ولی عہد نے بڑا کردارادا کیا ہے۔ محمد بن سلمان نے فلسطین کوتسلیم کرانے کے لیے فرانسیسی صدرسے فون پربات کی تھی۔

سعودی عرب نے اسرائیل کی بنجامن نیتن یاہوکی حکومت کوبڑا جھٹکا دیا ہے۔ دراصل، فرانس نے فلسطین کوالگ ملک کی منظوری دینے کی بات کہی ہے۔ فرانس کے اس فیصلے کے پیچھے سعودی عرب کی کوشش مانی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ فرانس نے نیتن یاہواورامریکہ کی مخالفت کودرکنارکرتے ہوئے فلسطین کو الگ ملک کی منظوری دینے کی بات کہی ہے۔

العربیہ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدرحسین الشیخ نے اس کوشش پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حسین الشیخ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہی دنیا کے لوگوں کو دوملکی حل کا فارمولہ تجویزپیش کی تھی، جس کی وجہ سے فرانس نے فلسطین کوتسلیم کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے کی تھی مکیرون سے بات

رپورٹ کے مطابق، فلسطین کو الگ ملک کی منظوری دلانے کے لئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے بات کی تھی۔ محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر کو تفصیل میں بتایا کہ کیسے فلسطین کو منظوری دینے سے جنگ بندی ہوسکتی ہے۔ محمد بن سلمان نے جون 2025 میں اسک ے لئے ایک مہم بھی چلائی تھی۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ 1967 کی سرحدوں پرہی یہ تنازعہ ختم ہوسکے گا۔ اس کے تحت مشرقی یروشلم کو فلسطین کی راجدھانی کے طورپر منظوری دینی چاہئے۔ مشرقی یروشلم پر موجودہ وقت میں اسرائیل کا قبضہ ہے۔ دوقومی نظریہ پرمنعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس کا سربراہ بھی سعودی عرب ہے۔ اس پراس ماہ کے آخر میں نیویارک میں ایک میٹنگ ہونی ہے۔ اس ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے اب برطانیہ جیسے ممالک کواپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسرائیل کے لئے بڑا جھٹکا

فلسطین کو منظوری دینے کا فیصلہ راست طورپراسرائیل کے لئے جھٹکا ہے۔ اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔ فلسطین اب جلد ہی ایک آزاد ملک بن جائے گا اوراس کے پاس اپنی فوج ہوگی۔ ابھی تک باضابطہ طورپرفلسطین کو فوج رکھنے کا اختیارنہیں ہے۔ حماس فلسطین کی ایک پراکسی تنظیم ہے، جسے دنیا کے کچھ ممالک دہشت گرد تنظیم مانتے ہیں، لیکن کئی ممالک نے ابھی تک حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں قرار دیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ اورویسٹ بینک کے کئی علاقوں کو بفرزون اعلان کردیا ہے۔ فلسطین کوالگ ملک کی منظوری ملتے ہی یہ علاقہ پھرسے اس کے قبضے میں آجائیں گے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے مطابق ایران یہاں پھرسے سرگرم ہوجائے گا اوراسرائیل میں دہشت پھیلائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read