Bharat Express DD Free Dish

Iran Israel US War: روس ایران کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، خفیہ ایجنسی کا دعویٰ ، بھارت نے ایران سے ایل پی جی خریدی

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تہران کے تیل اور ریفائن شدہ ایندھن پر امریکہ کی طرف سے کئی پابندیوں کو عارضی طور پر ہٹانے کے بعد، بھارت نے کئی سالوں بعد ایران سے اپنی پہلی ایل پی جی کی خریداری کی ہے۔

نئی دہلی :ایران-اسرائیل-امریکہ کے تنازع کے 27ویں دن ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی خفیہ اداروں کے مطابق، روس ایران کو ڈرون، ادویات اور خوراک بھیجنے کی عمل تقریباً مکمل کر چکا ہے۔ یہ روس کی طرف سے جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کو فراہم کیا جانے والا پہلا معروف مہلک (lethal) تعاون سمجھا جا رہا ہے۔مغربی خفیہ رپورٹس کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے تہران پر حملوں کے چند دن بعد ہی روس اور ایران کے سینئر حکام خفیہ طور پر ڈرون کی ترسیل پر بات چیت شروع کر چکے تھے۔ مارچ کے آغاز میں ڈلیوری کا عمل شروع ہوا اور اس مہینے کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے

حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب پر سات طویل فاصلے کی میزائل داغے۔ اسرائیلی فوج نے تمام میزائلوں کو مار گرایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ ہماری سرحد پر ہمارے شہروں پر میزائل داغ رہا ہے۔ حماس کے پاس 30,000 راکٹ تھے، جو اب بمشکل استعمال کر پاتے ہیں، اب حیزب اللہ کی باری ہے۔

ایران کی UAE اور قطر پر زمینی حملے کی وارننگ

ایران نے متحدہ عرب امارات اور قطر پر زمینی حملے کی وارننگ دے دی ہے۔ ایران کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے تہران پر زمینی حملہ کیا تو وہ UAE اور قطر کا نقشہ بدل دیں گے۔ ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکہ زمین پر حملہ کرے تو وہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساحل پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور علاقے کو دوبارہ تشکیل دیں گے۔ ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کی فوج خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد بھارت نے ایران سے ایل پی جی خریدی

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تہران کے تیل اور ریفائن شدہ ایندھن پر امریکہ کی طرف سے کئی پابندیوں کو عارضی طور پر ہٹانے کے بعد، بھارت نے کئی سالوں بعد ایران سے اپنی پہلی ایل پی جی کی خریداری کی ہے۔

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنوبی لبنان کےنباتیہ ضلع کے حروف قصبے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، حملے کے بعد ریلیف اور بچاؤ کے کام جاری ہیں۔ اس سے قبل بھی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تین افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپرس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read