Bharat Express DD Free Dish

Russia attacked Ukrainian military installations: روس نے یوکرین کی فوجی تنصیبات پر کیا حملہ، زیلنسکی نے کہا – داغی گئیں کروز میزائلیں

روسی اخبار ازویسٹیا سے بات کرتے ہوئے، ملک کے نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھے گا۔ استنبول میں گزشتہ دو ملاقاتوں میں حصہ لینے والے گالوزین نے کہا، ’’اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت جاری رہے گی۔

روس نے یوکرین کی فوجی تنصیبات پر کیا حملہ

ماسکو: روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے ہفتے کی دیر رات یوکرین کی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں فضائی، زمینی اور سمندری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرون بھی شامل تھے۔ تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اوڈیسا میں ایک شخص ہلاک، چھ زخمی

ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روس نے رات بھر 300 سے زیادہ ڈرون اور 30 سے زیادہ کروز میزائل داغے، جس کے نتیجے میں اوڈیسا میں ایک شخص ہلاک، جب کہ چھ زخمی ہوئے۔

روسی افواج نے یوکرین کے 71 ڈرون گرائے

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ اس کی افواج نے رات کے دوران یوکرین کے 71 ڈرون مار گرائے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ 13 ڈرونز کو دارالحکومت کی طرف بڑھتے ہی روک لیا گیا۔

یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار روس

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے تیار ہے، لیکن کیف واضح طور پر کوئی جلدی نہیں کر رہا ہے۔ دمتری پیسکوف نے کہا، ’’کیف واضح طور پر وقت لے رہا ہے۔ ہم ابھی بھی ٹائم لائن سے متعلق تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں۔ روسی فریق بات چیت کو جاری رکھنے اور مذاکرات کے تیسرے دور کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔‘‘

یوکرین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا روس

اس دوران، روسی اخبار ازویسٹیا سے بات کرتے ہوئے، ملک کے نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھے گا۔ استنبول میں گزشتہ دو ملاقاتوں میں حصہ لینے والے گالوزین نے کہا، ’’اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت جاری رہے گی۔‘‘

روسی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق یوکرینی فوجی یونٹس نے گزشتہ روز کے دوران خصوصی آپریشنز کے علاقے میں 1,195 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read