Bharat Express DD Free Dish

Protesters rally in Turkiye: ترکیہ میں پرتشدد مظاہرے میں آئی شدت،1100سے زیادہ افراد گرفتار،امام اوغلو صدارتی امیدوار نامز،اردوغان نے بھی توڑی خاموشی

اردوغان نے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس افسران کی املاک کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کھیل بالآخر ختم ہو جائے گا۔

ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوغان کے اہم حریف امام اوغلوکی گرفتاری کے بعد سے پولیس نے صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صدر اردوان کے اہم حریف اور استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد استنبول میں مظاہرے شروع ہوئے اور بتدریج ترکی کے 81 صوبوں میں سے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل گئے،مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور اس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی۔

قریب 53سالہ مقبول سیاست دان اکرام امام اوغلو کو وسیع پیمانے پر اس واحد سیاست دان کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو انتخابات میں ترکی کے طویل عرصے سے حکمران چلے آرہے رجب طیب اردوان کو شکست دے سکتا ہے۔صرف چار دنوں میں وہ استنبول کے میئر سے بدعنوانی اور دہشت گردی کی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتار ہوئے اور پھر تفتیش کے بعد انہیں جیل بھیج کر میئر شپ سے محروم کر دیا گیا۔

آئندہ انتخابات کے لیے صدارتی امیدوار نامز

ترک صدر رجب طیب اردوان کے اہم حریف اور گرفتار استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کو آئندہ انتخابات کے لیے صدارتی امیدوار نامزد کر لیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2028ء کے صدارتی انتخابات کے لیے سابق میئر استنبول اکرم امام اوغلو حریف جماعت سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کی جانب سے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حزبِ اختلاف جماعت سی ایچ پی نے اکرم امام اولو کو صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

احتجاج ایک پرتشدد تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے:اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مرکزی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہم سیاسی حریف استنبول کے میئر کی قید کے خلاف احتجاج ایک ’پرتشدد تحریک‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس افسران کی املاک کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کھیل بالآخر ختم ہو جائے گا اور وہ اس “برائی” پر شرمندہ ہوں گے جو انہوں نے ملک کے خلاف کی ہے۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں میئر اکرم امام اوگلو کی جیل منتقلی کے بعد اتوار کی رات بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read