یو اے ای کے بعد پی ایم مودی قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے، وزیر اعظم الثانی سے کئی مسائل پر کی بات چیت
PM Modi Qatar Visit: پی ایم مودی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے کے بعد قطر پہنچ گئے۔ جہاں ان کا دوحہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔ دوحہ پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے قطر کے وزیر اعظم الثانی سے ملاقات کی۔ جس میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، خزانہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ایم مودی بدھ کی شام ابوظہبی میں ہندو مندر کے عظیم الشان افتتاح کے بعد متحدہ عرب امارات سے قطر پہنچ گئے ہیں۔ حال ہی میں قطر میں سزائے موت کی معافی اور 8 ہندوستانیوں کے بحفاظت ہندوستان واپس آنے کی خبروں کے بعد پی ایم مودی کے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
“Giving a fillip to the historic and deep-rooted bonds with Qatar! PM Modi arrives on a visit to Doha. Received by State Minister for Foreign Affairs of Qatar, Soltan bin Saad Al-Muraikhi at the airport. Wide-ranging talks with Qatari leadership on strengthening bilateral… pic.twitter.com/v96EbufcZ7
— ANI (@ANI) February 14, 2024
پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کی تصاویر
پی ایم مودی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہندوستانی تارکین وطن سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بارے میں پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘میں دوحہ میں خصوصی استقبال پر ہندوستانی تارکین وطن کا شکر گزار ہوں۔’
یہ بھی پڑھیں- PM Modi Visit UAE: یو اے ای کا مندر دنیا کے لیے ایک مثال، اس سرزمین نے تاریخ کا سنہری باب لکھا: پی ایم مودی
An exceptional welcome in Doha! Grateful to the Indian diaspora. pic.twitter.com/malGuS3jFW
— Narendra Modi (@narendramodi) February 14, 2024
وزارت خارجہ نے شیئر کی پوسٹ
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرکے یہ معلومات دی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ “پی ایم مودی نے دارالحکومت دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ الثانی کے ساتھ کئی مسائل پر بات چیت کی۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، مالیات جیسے مسائل شامل تھے۔ دوحہ پہنچنے سے پہلے ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال قطر کے وزیر خارجہ سلطان بن سعد المراخی نے کیا۔
-بھارت ایکسپریس