Bharat Express DD Free Dish

PM Modi enjoys classical harmonium performance: پی ایم مودی نے برازیل میں کلاسیکی موسیقی سے اٹھایا لطف، برازیلی صدر کے ساتھ ایک خاص ہارمونیم پیش کش سے ہوئے محظوظ

پی ایم مودی نے ایک ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی پیش کش کا لطف اٹھایا جس میں روایتی آلات جیسے ہارمونیم اور طبلہ کا استعمال کیا گیا تھا۔

(تصویر: اے این آئی)

وزیر اعظم نریندر مودی ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد برازیل کے سرکاری دورے پر برازیلیا پہنچ چکے ہیں۔ وہاں برازیل کے الوراڈا پیلس میں وزیر اعظم کا پرتپاک رسمی استقبال کیا گیا۔ اس دوران انھوں نے برازیل کے صدر لولا دا سلوا کے ساتھ ایک ہارمونیم پرفارمنس سے لطف اٹھایا۔

پی ایم مودی نے ایک ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی پیش کش کا لطف اٹھایا جس میں روایتی آلات جیسے ہارمونیم اور طبلہ کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم مودی کو رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور الوراڈا پیلس میں ہندوستان اور برازیل کے قومی ترانے بجائے گئے۔ دریں اثنا ایک نادر مثال میں 114 گھڑ سواروں پر مشتمل دستے نے پی ایم مودی کا انوکھا استقبال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی مضبوطی میں اہم پیش رفت۔ صدر لولا دا سلوا اور خاتون اول کے ذریعے پی ایم مودی کا الوراڈا پیلس میں گارڈ آف آنر کے ساتھ گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔اب دوطرفہ بات چیت ہوگی۔‘‘

برازیلیا میں ایئرپورٹ پر بھی ہوا پی ایم مودی کا شاندار استقبال

اس سے پہلے پی ایم مودی کا برازیلیا کے ہوائی اڈے پر برازیل کے وزیر دفاع نے استقبال کیا تھا۔ وہیں ایئرپورٹ پر بٹالہ منڈو بینڈ کے ساتھ روایتی افریقی-برازیلین کمپوزیشن پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔برازیل میں موجود ہندوستانی برادری بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ برازیلیا میں اپنے ہوٹل پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

واضح رہے کہ اس دوران پی ایم مودی برازیل کے صدر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو وسیع کرنے پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read