Bharat Express

بین الاقوامی

اب اسلام کے مقدس ترین زیارت گاہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں فتویٰ دینے والا روبوٹ لگا دیا گیا ہے۔ نمازی اور زائرین اپنے مذہبی سوالات کے فوری جوابات حاصل کرنے کے لیے اسمارٹ روبوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری کے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج عبادت اور عبادت میں اخلاص کا مظہر ہے۔ یہ سیاسی نعروں یا دھڑے بندی کی جگہ نہیں ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، 'مودی جی کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ خواتین کو بہت  کمفٹیبل  رکھتے ہیں اور انہیں یہ احساس کراتے  ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور انہیں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے

غزہ جنگ کی شروعات کے بعد امریکہ نے پہلی بار کسی اسرائیلی گروپ پرپابندی لگائی ہے۔ جس ٹی ایس اے وی 9 پرپابندی لگائی گئی، اس کے اوپر غزہ جارہی انسانی امداد میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام لگا ہے۔

اس مضمون میں ایجوکیشن یو ایس اے کی ایک مشیر بتارہی ہیں کہ امریکی ڈگری حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرتے وقت کس طرح درست چیزوں کا انتخاب کیا جائے۔

سوشل میڈیا پراٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی اور وزیراعظم مودی کی سیلفی وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں دونوں ممالک کے وزیراعظم کافی زیادہ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے میٹنگ کے بارے میں ایک ریلیز میں کہا کہ رہنماؤں نے ایک کھلے اور آزاد ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو پورا کرنے کا عہد کیا اور ہندوستان-مغربی ایشیا-یورپ اقتصادی راہداری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے گورنمنٹ کے بلاواتنک اسکول میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سچن پائلٹ کو اس پروگرام سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

پی ایم مودی نے کہا، "میں نے Apulia میں G7 سربراہی اجلاس میں ایک بہت ہی نتیجہ خیز دن گزارا، جس میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی اور ایک ساتھ مل کر ایسے مؤثر حل تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو عالمی برادری اور آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہوں۔

جاپان میں وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کو دو بار تبدیل کرنے کے بعد موجودہ پارٹی 2021 میں اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔