Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع دینے والی کال شام 5.45 بجے آئی اور اسے دہلی پولیس کے پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر دو فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا۔

پی ایم او کے مطابق، دونوں لیڈران نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی، تشدد اور جانی نقصان سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

پاکستان سے ہندوستان لوٹی انجو مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اس کی وطن واپسی کے بعد سے ہی اسے لے کرکئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کا آج 81 واں دن ہے۔ اس حملے میں اب تک 21 ہزارسے زیادہ افراد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

آسٹن نے ایک بیان میں کہا، "امریکی فوجی دستوں نے عراق میں تین اہداف کو نشانہ بنایا جو کتائب حزب اللہ اور متعدد گروپوں کے زیر استعمال تھے۔" انہوں نے کہا، "یہ درست حملے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں کا جواب ہیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق جب طیارے نے ممبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو اس میں 276 مسافر سوار تھے- قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دو نابالغوں سمیت 25 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مقامی رہنما سلیم خان جو قومی وطن پارٹی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویرا پرکاش پہلی خاتون ہیں۔ جنہوں نے بونیر سے جنرل نشست پر آئندہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ ہفتے کی صبح ایران سے داغے گئے ڈرون کے ذریعے بحر ہند میں ایک کیمیائی ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سعودی عرب کی بندرگاہ سے ہندوستان کے منگلور آنے والے ٹینکر پر حملے کے بعد ہلچل مچ گئی تھی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اسرائیلی قیادت کے درمیان اتفاق وتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لیڈرشپ کے درمیان اختلافات موجودہ جنگی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ حماس کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 20424 ہوگئی جب کہ 54 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے المغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے خون کی ہولی کھیلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے صریح عالمی جرم قرار دیا ہے۔