Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً 3 سال سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ میں دونوں ملکوں کے ہزاروں فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے باوجود یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہو رہی۔ اب روس اور یوکرین کو بھی فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ ادھر خبریں آرہی ہیں کہ روس میں مقیم …

گنڈا پورہ کی حمایت سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے کی جبکہ عباد اللہ کی حمایت پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (PTI-P) نے کی۔ PTI-P خان کی پارٹی سے الگ ہونے والا دھڑا ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے لکھا کہ وہ اس بات پرمتفق ہوئے کہ حماس کو اپنے یرغمالیوں کو بغیرکسی تاخیر کے رہا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیڈران نے اس بات پرزوردیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے نتائج میں غزہ میں کم ازکم 6 ہفتے کی مدت کے لئے جنگ بندی ہوگی۔

وزیر اعظم مودی سے ملاقات سے قبل بل گیٹس نے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بل گیٹس نے لکھا کہ مجھے ہندوستان کی جی 20 صدارت اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے بارے میں بات کرکے بہت اچھا لگا۔

امریکہ نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران مسلمانوں کو یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں عبادت کرنے کی اجازت دے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ ماضی کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے دوران پرامن عبادت گزاروں کو مسجد تک رسائی کی اجازت دے

بنگلہ دیش کے وزیر صحت Samanta Lal Sen نے کہا - رات تقریباً 9بج کر 50  منٹ پہلی منزل پر واقع ریستوراں میں آگ لگی اور تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔

غزہ کے اسپتال کے حکام نے ابتدائی طور پر شہر کے مغربی حصے میں النبوسی چوک پر ایک ہجوم پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی۔ عینی شاہدین نے بعد میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب لوگ ٹرکوں سے آٹا اور ڈبہ بند سامان نکال رہے تھے۔اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ فوجیوں نے فائرنگ کی۔

گزشتہ 3 سالوں میں دو جنگوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے اور اربوں ڈالر کی املاک تباہ ہو چکی ہیں۔ فوجی تنازعات کے نتیجے میں لاکھوں لوگ دوسرے ممالک میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اب ایک بڑی آبادی خوراک اور رہائش کے لیے ترس رہی ہے۔

عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حامی اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے جانے کے درمیان راجا پرویز اشرف نے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلایا۔

دنیا بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان فنانشل ٹائمز نے بے نقاب ہونے والی دستاویزات کے ذریعے دنیا کو چونکا دینے والی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کن حالات میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔