Bharat Express

Man attempts suicide at Makkah: مکہ میں ‘مسجد حرام’ کے بالائی منزل سے شخص نے لگائی چھلانگ

مکہ میں واقع مسلمانوں کی مقدس مسجد حرام سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ خلیج ٹائمس کے مطابق، ایک شخص نے مسجد حرام کی اوپری منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔

عازمین کیلئے سعودی نے بنایا سخت قانون

Man attempts suicide at Makkah: مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے ایک بڑی خبرآئی ہے۔ خلیج ٹائمس کے مطابق، ایک شخص نے مسجد حرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے بڑی خبر آگئی۔ خلیج ٹائمزکے مطابق ایک شخص نے مسجد حرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ مکہ خطے کی سیکورٹی اتھارٹی نے منگل کی صبح بتایا کہ ایک شخص نے مکہ میں مسجد حرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اس شخص کواسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

عظیم الشان مسجد کی سیکورٹی کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم اس نے چھلانگ لگانے والے شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی۔ واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے بغیر، مسجد اتھارٹی نے کہا، “ضروری طریقہ کارمکمل کرلیا گیا ہے۔” خلیج ٹائمس کے مطابق، 2017 میں سعودی عرب کے ایک رہائشی نے مسجد کعبہ کے مرکزمیں واقع پتھرکی مربع عمارت کے سامنے خود کوآگ لگانے کی کوشش کی۔ اس دوران سیکورٹی فورسزنے سعودی باشندے کی جان بچائی تھی۔

پہلے بھی لوگ گرینڈ مسجد میں کرچکے ہیں خودکشی

اس حادثہ کے علاوہ سال 2018 میں خودکشی سے متعلق تین الگ الگ حادثات ہوئیں۔ جون کی شروعات میں ایک فرانسیسی شخص نے مسجد کی چھت سے کودکرخودکشی کرلی۔ ایک ہفتے سے زیادہ وقت بعد ایک بنگلہ دیشی شخص نے اسی طریقے سے خودکشی کرلی۔ وہیں سال 2018 میں ہی اگست مہینے میں ایک عرب باشندہ نے گرینڈ مسجد سے کود کرخودکشی کرلی تھی۔ اب یہ مسجد سے کودنے کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک واضح نہیں ہوپایا ہے کہ کودنے والے شخص کی حالت کیا ہے؟ شخص نے مسجد کے سبب اوپری منزل سے چھلانگ لگائی ہے، ایسے میں اس کی حالت سنگین ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔