Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال دراصل امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق مسلسل فوجی اور سفارتی دباؤ نے تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو ”مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا شکست خوردہ“ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران کی اس جارحانہ حکمت عملی کے پیچھے روس اور چین کی ممکنہ مدد بھی شامل ہو سکتی ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں طاقتیں مختلف طریقوں سے ایران کی معاونت کر رہی ہیں جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شدید امریکی حملوں کے باوجود ایران کی بحری سرگرمیاں کم ہونے کے بجائے مزید تیز ہو گئی ہیں۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ وہ ملک کی بہادر مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور ان تمام قومی اداروں اور ٹیموں کے شکر گزار ہیں جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ادارے تیاری، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں اور قوم کو ان پر فخر ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ہفتہ کو کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا مقصد ایران کو کمزور اور تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور مانیں کہ انہیں اسرائیل نے دھوکہ دیا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان ایران کے پرانے دشمن کرد اب اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔ انہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ ٹرمپ نے کھل کر کردوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر عراق میں موجود ایرانی کرد فورسز ایران میں داخل ہو کر تہران پر حملہ کرتی ہیں تو یہ ایک اچھی خبر ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس توسیعی منصوبے پر میٹنگ سے تقریباً تین ماہ قبل ہی کام شروع ہو چکا تھا اور کئی ہتھیاروں کے کارخانے پہلے ہی فعال ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس درمیانے اور اعلیٰ درجے کے گولہ بارود کی تقریباً لامحدود سپلائی موجود ہے،

ایران نے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورابوظہبی پرڈرون حملہ کرکے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کئی میزائلوں کوبھی روکا گیا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم Flightradar24 کے مطابق ممکنہ ایرانی ڈرون حملوں کے امکان کی خبروں کے درمیان کئی ایئرکرافٹ دبئی کے چکر لگاتے رہے یا وہاں پہنچنے میں تاخیر کرتے رہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی کمی سے متعلق افواہوں پر انڈین آئل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری و مستند معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم  انور ابراہیم نے دونوں فریقین سے اس معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ گفتگو میں زور دیا گیا کہ کشیدگی کم کرنے، سفارتی کوششوں کو مضبوط کرنے اور مشرق وسطیٰ میں جاری جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے فوری اور پرامن حل تلاش کرنا ضروری ہے،

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کھلاڑی روس نے باضابطہ طور پر میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ولادیمیر پوتن ایران کا شیلڈ بن کر کھڑے ہوگئے ہیں، جس نے واشنگٹن اور تل ابیب کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔