Bharat Express

Organisation of Islamic Cooperation: او آئی سی نےایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا،جانئے OIC کا قیام کب عمل میں آیا ؟

او آئی سی اسلامی ممالک کا ایک گروپ ہے۔ اس تنظیم میں کل 57 ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی کا قیام 1969 میں مراکش کے رباط شہرمیں ہوا

او آئی سی نےایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا،جانئے OIC کا قیام کب عمل میں آیا ؟

او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن) نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے معاملے کواٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ اس تنظیم کی جانب سے بھارت کے حوالے سے بھی سخت بیانات دیے گئے ہیں۔ حال ہی میں او آئی سی کے رکن ممالک کا اجلاس ہوا جس کے بعد تنظیم کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس ریلیز میں کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور پہلے ہی ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بیانات دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب او آئی سی نے پی او کے اور گلگت بلتستان پر بھارت کے بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سے پہلےبھی او آئی سی کئی بار بھارت پر الزام اور کشمیر پر بیانات دیتی رہی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کا اجلاس ہوا

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کا اجلاس ہوا۔ پاکستان کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے او آئی سی نے مبینہ طور پر کشمیر پر ایک رابطہ گروپ تشکیل دیا ہے۔ یہ رابطہ گروپ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے بھی بیانات دئیے گئے ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات یا قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے متبادل کے طور پر کام نہیں کر سکتے‘‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امیدوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حتمی حل پر ہے۔

OIC کب قائم ہوئی؟

او آئی سی اسلامی ممالک کا ایک گروپ ہے۔ اس تنظیم میں کل 57 ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی کا قیام 1969 میں مراکش کے رباط شہرمیں ہوا۔ اس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہے۔ OIC کی سرکاری زبانیں عربی، انگریزی اور فرانسیسی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ مسلمانوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہندوستان اس کا رکن نہیں ہے۔ بھارت نے ہر بار مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئینہ دکھایا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read